30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
خوف ہے ،نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں :
|
من احب لقاء اﷲ احب اﷲ لقاء ہ ومن کرہ لقاء اﷲ کرہ لقاء ہ [1]۔ |
جو اﷲ سے ملنا پسند کرے گا اﷲاس کا ملنا پسند فرمائےگا اورجواﷲ سے ملنے کو مکروہ رکھے گا اﷲ اسکا ملنا مکروہ رکھے گا۔ |
صحابہ کرام نے عرض کی: یارسول اﷲ! ہم میں کون ایسا ہے کہ موت کو مکروہ نہ رکھے۔ فرمایا:یہ مراد نہیں بلکہ جس وقت دَم سینہ پر آئے اُس وقت کا اعتبار ہے اُس وقت جو اﷲ سے ملنے کو پسند رکھے گا اﷲ تعالٰی اس سے ملنے کو دوست رکھے گا۔ اور ناپسند تو ناپسند اپنے ذمہ نماز یا روزہ یا زکوٰۃ جوکچھ باقی ہو فوراً بقدرِ قدرت اس کی ادا میں مشغول ہو حج نہ کیا ہو اور فرض تھا تو دیر نہ لگائے۔ بوجہ مرض طاقت نہ رہی توحج بدل کرادے اگر اخیر دم تك طاقت نہ پائے گا ادا ہوجائے گا، ورنہ جب قوت پائے خود ادا کرے،حقوق العباد جس قدر ہوں جو ادا کرنے کے ہیں ادا کرے،جو معافی چاہنے کے ہیں معافی چاہے اوراس میں اصلاً تاخیر کو کام میں نہ لائے کہ یہ شہادت سے بھی معاف نہیں ہوتے، معافی چاہنے میں کتنی ہی تواضع کرنی پڑے اُس میں اپنی کسرِ شان نہ سمجھے اس میں ذلت نہیں ذلت اس میں ہے کہ جس روز بارگاہِ عزّت میں حاضر ہو،اس طور پر کہ ،اُس کا حق د بایا ہے، اُسے بُرا کہا ہے، اُس کی غیبت کی ہے، اسے مارا ہے، اورغنیہ وہ حقدار اس سے لپٹیں، اُس کی نیکیاں اُن کو دی جائیں، اُن کے گناہ اُس پر رکھے جائیں اور جہنم میں پھینك دیا جائے والعیاذ باﷲتعالٰی ، جب تك زیست ہے آیات واحادیثِ خوف کے ترجمے اکثر سُنا اور دیکھا کرے، اور جب وقت برابر آجائے، اُسے آیات واحادیث رحمت مع ترجمہ سُنائیں کہ جانے کہ کس کے پاس جارہاہوں تاکہ اپنے رب کے ساتھ نیك گمان کرتا اُٹھے رزقنا اﷲ تعالٰی بجاہ حبیبہ الاکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم(اﷲ تعالٰی اپنے حبیب اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے طفیل اسے نصیب کرے۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔
(۲) جنازہ کو یوں لے چلیں کہ سرہانہ آگے کی جانب ہو اور پہلے سرہانے کا داہنا پایہ اپنے داہنے شانے پر لے، پھر پائینتی کادہنا، پھر سرہانے کا بایاں پھر پائینتی کا بایاں، اورہر بار کم از کم دس قدم چلے، یہ ایك دَور ہُوا۔اس پر چالیس گناہ کبیرہ معاف ہونے کی بشارت ہے،حسب طاقت وحالت جتنے دورے ممکن ہو کرے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ نمبر ٢: ازپٹنہ ڈاکخانہ گلزاری باغ محلہ ترپولیہ متصل ہسپتال زنانہ، مرسلہ باقر علی حکاک۔٩ رجب ١٣٢٩ھ
مع فتوائےعبدالحکیم پٹنوی کہ وقتِ مرگ صرف لا الٰہ الّااﷲ کہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا ہے: مرنے والوں کو لا الٰہ الّا اﷲ کی تلقین کرو محمد رسول اﷲ ملانے کو نہیں فرمایا اور فرمایا۔
[1] صحیح بخاری باب من احب لقاء اﷲ الخ مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی ٢/٩٦٣، صحیح مسلم باب من احب لقاءاﷲ الخ مطبوعہ نور محمد اصح المطابع کراچی ٢/٣٤٣
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع