دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

اپنے مریدان سلاسل کے ساتھ ، دیکھو (قول۹۷/۳) خود سیدی احمد زروق رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے فرمایا: جب کوئی مصیبت آئے یا زروق عــــہ کہہ کر پکار میں فورًا مدد کو آؤں گا دیکھو (قول۱۶۳/۴) اورشاہ عبدالعزیز صاحب کا قول ،

دیکھو (مقال۸۸/۵) شاہ ولی اﷲ کہتے ہیں گھر بیٹھے ارواح طیبہ کی طرف توجہ کرو، دیکھو (سوال۱۲/۶) مزرا مظہر صاحب عارضہ جسمانی میں حضرت مولٰی علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ کی طرف اور مشکل باطنی میں حضرت صدیق اکبر رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی جانب توجہیں کرتے ادھر سے امداد فرمائی جاتی دیکھو (سوال۱۷/۷ و مقال۳۲ /۸) گھر بیٹھے قصائد سناتے ارواح عالیہ سے نوازشیں پاتے دیکھو (سوال۱۸/۹ و مقال۱۰/۱۰) حضور پر نور غوث اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی نسبت کہا حضور کے جس متوسل سے ملاقات ہوئی توجہ والا اس کے حال پر مبذول پائی دیکھو (مقال۳۳/۱۱) مغلوں کا بیان کہ جنگل میں سوتے وقت اپنا مال حضرت خواجہ بہاء الدین نقشبند قدس سرہ العزیز کی حمایت میں سونپتے ہیں اس پر غیب سے مدد پاتے ہیں دیکھو (مقال۳۴/۱۲ ) ہر شہر میں بندگانِ خدا ولایت قطبیت کے مراتب پاتے ہیں پھر کیونکر ان سب کو وہ فیض حضرت ائمہ اطہار و حضور غوث الثقلین رضی اﷲ تعالٰی عنہم عطافرماتے ہیں۔ دیکھو

عــــہ: فائدہ جلیلہ: علامہ زیادی پھر علامہ اجہوری پھرعلامہ داؤدی پھر علامہ شامی فرماتے ہیں: جس کی کوئی چیز گم جائے مکان بلند پر رو بقبلہ کھڑ ے ہوکر فاتحہ پڑھے اور اس کا ثواب حضور اقدس سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی نذر کرے پھر اس کا ثواب سیدی احمد بن علوان یمنی قدس سرہ العزیز کی خدمت میں ہدیہ کرے ا سکے بعد یوں عرض سا ہو کہ : یا سیدی احمد یا ابن علوان! میری گمی ہوئی چیز مجھے مل جائے الخ۔ ردالمحتار حاشیہ درمختار کے منہیہ میں ہے :

قررالزیادی ان الانسان اذا اضاع لہ شیئ و ارادان یرد اﷲ سبحانہ علیہ فلیقف علی مکان عال مستقبل القبلۃ ویقرء الفاتحۃ ویہدی ثوابھا للنبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ثم یھدی ثواب ذلك لسیدی احمد بن علوان ویقول یا سیدی احمد یا ابن علوان ان لم ترد علی ضالتی و الا نزعتك من دیوان الاولیاء فان اﷲ تعالٰی یرد علی من قال ذلك ضالہ ببرکتہ اجہوری مع زیادۃ کذا فی حاشیۃ شرح المنھج للداؤدی رحمہ اﷲ تعالٰی انتھی ۱۲ (م)

زیادی نے بیان کیا ہے کہ جب کسی کی کوئی چیز گم ہوجائے تو کسی اونچی جگہ پر قبلہ رو کھڑا ہوجائے ، فاتحہ پڑھے اور اس کا ثواب نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو ہدیہ کرے پھر اس کاثواب سیدی احمد بن علوان کو ہدیہ کرے اور عرض گزار ہو کہ سیدی احمد، یاابن علوان ! اگر آپ نے میری گم شدہ چیز واپس نہ کرائی تو دفتر اولیاء سے آپ کا نام نکلوا دوں گا، اﷲ تعالٰی یہ کہنے والے کو اس کی گم شدہ چیز ان کی برکت سے واپس دلادے گا ____ اجہوری باضافہ اس طرح داؤدی رحمۃ اﷲ تعالٰی کی شرح منہج میں ہے ۱۲(ت)

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن