30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فتوٰی فقیر کی مجلد ششم فتاوٰی مسمی بہ العطایا النبویہ فی الفتاوی الرضویۃ میں منسلك ۔ والحمد ﷲ رب العلمین
فائدہ رابعہ بغایت نافعہ: ارواح طیبہ کے نزدیك دیکھنے سننے میں دور و نزدیك سب یکساں ہے یہ ایك مطلب نفیس وجلیل وعظیم الفائدہ ہے جس کی طرف توجہ خاص لازم۔ دیکھو (قول۶۵/۱) کہ اولیاء احیاء نور خدا سے دیکھتے ہیں، اور نور خدا کو کوئی چیز حاجب نہیں، پھر اموات کا کیا کہنا (قول۶۹/۲) کہ قبر سے نزدیکی تو جمعہ کو ہوتی ہے اور ادراك وشناخت دائمی (قول۷۸/۳ و ۸۶/۴) کہ روح جنت یا آسمان یا علیین میں رفیق اعلٰی میں ہوتی ہے اور وہیں سے زائر کی آواز سنتی ہے جواب دیتی، ادراك کرتی، اپنے بدن سے کام لیتی ہے۔ پھر کون بتا سکتا ہے کہ زمین سے جنت تك کَے لاکھ کَے کروڑ منزل کا فاصلہ ہے نہ کہ بریلی سے بغداد یا ہند سے مدینہ صلی اﷲ تعالٰی علٰی مالکہا وآلہٖ وبارك وسلم، (قول۱۱۳/۵ و ۱۱۴/۶) ارواح کے آگے کچھ پردہ نہیں اور انھیں سارا جہاں یکساں ہے (قول۱۸۷/۷ و ۱۸۸/۸ و۱۸۹ /۹) کہ ارواح قدسیہ سب کچھ ایسا دیکھتی سنتی ہیں جیسے سامنے حاضر ہے (مقال۷/۱۰) شاہ عبدالعزیز صاحب کا قول کہ ر وح کو قرب وبُعد مکانی اس دریافت کا حاجب نہیں اس کا حال نگاہ کے سامنے کہ کنویں کے اندر سے ساتوں آسمان کے ستارے دیکھ سکتی ہے۔ یہی معنی ہیں ارشاد عالی دو امام اہلبیت طہارت، دو فرزند ریحانین، رسالت حضرت امام اجل زین العابدین علی بن حسین شہید کرب وبلاو حضرت امام حسن مثنٰی ابن امام اکبر سیدنا حسن مجتبٰی صلوات اﷲ وسلامہ علٰی ابیہم الکریم وعلیہم کے کہ زائرین مزار اقدس سے فرمایا :
|
تم اور جو اندلس میں بیٹھے ہیں برابر ہیں (اسے جذب القلوب وغیرہ میں بیان کیاگیا ہے۔ ت) |
انتم ومن فی الاندلس سواء۔ حکاہ فی جذب القلوب وغیرہ۔ |
سوال ۶ میں حدیث گزری کہ اﷲ تعالٰی کا ایك فرشتہ ہے جو روضہ اقدس پر کھڑا تمام جہانوں کی آوازیں سنتا ہے معلوم ہوا کہ یہ خاصہ ملزومہ الوہیت نہیں بلکہ بندے کو اس کا حصول ممکن اور زیر قدرت الٰہی داخل پھر کسی کے لیے اس کا اثبات شرك ہونا عجب تماشا ہے۔ فقیر غفراﷲ تعالٰی لہ نے اس کی تحقیق تام اپنے رسالہ سلطنۃ المصطفی فی ملکوت کل الورٰی میں ذکر کی وباﷲ التوفیق۔
فائدہ خامسہ: ولہذا ان کی امداد ہر جگہ جاری، کچھ نزدیکوں پر منحصر نہیں ، اور اسی لیے ان سے استمداد اور ان کی ندا میں بھی حضور مزار غیر مشروط بلکہ جہاں سے چاہو صحیح و درست ہے اگر چہ حضور مزارات میں نفع اتم و زائد ہے دیکھو (قول۱۳/۱ و ۱۱۴/۲) غور کرو ائمہ مجتہدین کے پیر و تمام ملك خدا میں کہاں سے کہاں تك پھیلے ہیں پھر وہ کیونکر ہر شخص کی ہر مشکل وآفت میں مدد فرماتے اور دائمًا خبر گیراں رہتے ہیں، اس طرح حضرات اولیائے کرام
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع