30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
للامام سبکی وغیرھا من الکتب المشہورۃ لجمہور محققین حتی اشاروا الیہ فی کتب العقائد المشہورۃ فقد صرح فی المقاصد وشرحہ انہ عندالمعتزلۃ وغیرھم البدنیۃ المخصوصۃ شرط فی الاادراك فعند ھم لایبقی ادراك الجزئیات عند فقد الاٰلات عند نا یبقی وھو ظاھر من قواعد الاسلام، ولہذا ینتفع بزیار القبور الابرار والاستعانۃ من نفوس الاخیار [1]الخ وبالجملۃ فالنفس الانسانیۃ تبقی لھا الادراکات ولالھاتعلقات کثیرۃ بموضع دفن جسد ھا و الاحادیث والاٰثار شاھد ۃ لذلك لاینکرھا بعد العلم بھا الا مکابر معاند الخ۔ |
کہ علماء نے عقائد کی مشہور کتابوں میں اس کی طرف اشارہ کیا، مقاصد وشرح مقاصد میں تصریح فرمائی کہ معتزلہ وغیرہم کے نزدیك یہ بدن شرط ادراك ہے تو ا ن کے مذہب میں جب آلات بدنی نہ رہے ادراك جزئیات بھی نہ رہا اور ہم اہل سنت کے نزدیك ادراك باقی رہنا ہے، قواعد اسلام اسی کی تائید کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ قبور ابرار کی زیارت اور ارواح اولیاء سے استعانت نفع دیتی ہے۔ غرض روح انسانی کے ادراك باقی اور اسے موضع دفن سے بہت تعلقات ہیں، احادیث و آثار اس پر گواہ ہیں جنھیں جان بوجھ کر انکار نہ کریگا مگر باطل کوش دشمن حق۔ (ت) |
اس کے بعد شبہات منکرین کا نصوصِ علماء سے ردکیا اور عمائد علماء حرمین طیبین نے اس پر مہر و دستخط ثبت فرمائے۔
شرح دستخط حضرت مولٰنا محمد بن حسین کتبی حنفی
مفتی مکہ
لاکلا فیہ ولا شك یعتریہ اس میں نہ کلام کی گنجائش نہ شك کی خلش ۔
امر برقمہ محمد بن حسین الکتبی الحنفی مفتی مکۃ المکرمۃ عفی عنہ بمنہ امین۔
شرح دستخط حضرت مولٰنا وشیخ مشائخنا رئیس المدرسین بالمسجد الحرام
مولٰنا جمال ابن عبداﷲ بن عمر مکی حنفی رحمۃ اﷲ
علیہ
لا یلتفت المفید الا الیہ ولایعول المستفید الا علیہ مفید التفات نہ کرے مگر
اسی طرف، اور مستفید اعتماد نہ کرے مگر اسی پر، امربرقمہ رئیس المدرسین الکرام
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع