دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

ناد علیا مظھر العجائب

تجدہ عونالك فی النوائب

کل ھم وغم سینجلی

بولایتك یا علی یا علی یا علی[1]

حیرت زاد چیزوں کے مظہر حضرت علی کو ندا کر انھیں ناگہانی آفتوں مصیبتوں میں اپنا مدد گار پائے گا ہر رنج وغم دور ہوجائے گا آپ کی ولایت سے اے علی، اے علی، اے علی! (ت)

اگر مولا علی کو مشکل کشا ماننا، مصیبت کے وقت مددگار جاننا، ہنگامِ غم وتکلیف اس جناب کو ندا کرنا، یا علی یا علی کا دم بھرنا شر ك ہو تو معاذ اﷲ تمھارے نزدیك حضرات مذکورین سب کفار ومشرکین ٹھہریں، اور سب سے بڑھ کر بھاری مشرك کٹر کافر عیاذًا باﷲ شاہ ولی اﷲ ہوں جو مشرکوں کو اولیاء اﷲ جانتے ، اپنا شیخِ و مرشد ومرجع سلسلہ مانتے ، احادیث نبی صلی ا ﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی سندیں ان سے لیتے، مدتوں ان کی خدمتگاری و کفش برداری کی داد دیتے، انھیں شیخ ثقہ وعادل بتلاتے، ان کی ملاقات کو بلفظ دست بوس تعبیر فرماتے ہیں، محدثین کا تمغا، حدیث کی سندیں یوں برباد ہوئیں کہ اتنے مشرکین ان میں داخل ، پھر شاہ عبدالعزیز صاحب کو شاہ ولی اﷲ صاحب سے یہی نسبت خدمت وارادت وتلمیذ وبیعت ومدح عقیدت حاصل، اورا ن کی سب سندوں میں تمھارے طور پر یہ مشر ك اعظم وکافر اکبر شامل، کہاں کی شاہی، کیسی محدثی، اصل ایمان کی سلامتی مشکل ، انا اﷲ وانا الیہ راجعون ۔ پھر مولوی اسحاق ومیاں اسمٰعیل بیچارے کس گنتی میں کہ انکی تو ساری کرامات اسی شرکستان کی بھٹی میں مشرکوں کی نسل، مشرکوں کی اولاد، مشرك ہی پیر، مشرك ہی استاد،۔ آنکھ کھلتے ہی مشرك نظر پڑے، ہوش سنبھلتے ہی مشرکوں میں بگڑے، مشرکوں کی گود، مشرکوں کی بغل، مشرکوں کا دودھ، مشرکوں کا عمل، مشرکوں میں پلے، مشرکوں میں بڑھے، مشرکوں سے سیکھے، مشرکوں سے پڑھے مشرك دادا،۔ مشرك نانا، عمر بھر مشرکوں کو جانا مانا، العیاذ باﷲ رب العٰلمین ولاحول ولاقوۃ الاّ باﷲ الحق المبین، مسلمان دیکھیں کہ یا علی یا علی کو شرك ٹھہرانے کی کیا سزا ملی، نہ ناحق مسلمانوں کو مشرك کہتے نہ اگلوں پچھلوں کے مشرك بننے کی مصیبت سہتے، اس سے یہی بہتر کہ راہ راست پر آئیں، سچے مسلمانوں کو مشرك نہ بنائیں ورنہ اپنوں کے ایمان کی فکر فرمائیں کہ کرد کہ نیافت کوبھول نہ جائیں   ؎

دیدی کہ خون ناحق پر وانہ شمع را

چنداں اماں نہ داد کہ شب راسحر کند

نسأ ل اﷲ العافیۃ وحسن العاقبۃ اٰمین۔

دیکھا کہ پروانہ کے خون ناحق نے شمع کو اتنی بھی اماں نہ دی کہ شب کو سحر کرے (ت)ہم خدا سے عافیت اور انجام کی خیریت کے خواستگار ہیں، الٰہی قبول فرما! (ت)

 


 

 



[1] جواہر خمسہ مترجم اردو فصل ١٣ مناجات اورادعیہ دارالاشاعت مسافر خانہ کراچی ص٢٨٢ و ٤٥٣

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن