30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مقال (١٣): مولانا شاہ عبدالقادر صاحب رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ موضح القرآن میں زیر کریمہ وما انت بسمع من فی القبور فرماتے ہیں"حدیث میں آیا ہے کہ مردوں سے سلام علیك کرو وہ سنتے ہیں۔ اور بہت جگہ مردوں کو خطاب کیا ہے۔ ا س کی حقیقت یہ ہے کہ مردے کی روح سنتی ہے اور قبر میں پڑا ہے دھڑ وہ نہیں سن سکتا ہے [1]۔"
وصل دوم: بقائے تصرفات وکرامات اولیاء بعد الوصال میں۔مقال (١٤): شاہ ولی اﷲ ہمعات میں لکھتے ہیں :
|
در اولیائے امت واصحاب طریق اقوی کسیکہ بعدہ تمام راہِ جذب باکد وجوہ باصل ایں نسبت میل کردہ ودر آنجا بوجہ اتم قدم است حضرت شیخ محی الدین عبدالقادر جیلانی اند ولہذا گفتہ اندکہ ایشاں درقبور خود مثل احیاء تصرف مے کند۔[2] |
اولیائے امت واصحاب طریقت میں سب سے زیادہ قوی شخصیت ___ جس کے بعد تمام راہ عشق مؤکد ترین طور پر اسی نسبت کی اصل کی طرف مائل اور کامل ترین طور پر اسی مقام پر قائم ہوچکی ہے، حضرت شیخ محی الدین عبدالقادر جیلانی ہیں، اسی لیے بزرگوں نے فرمایا ہے کہ یہ اپنی قبروں میں رہ کر زندوں کی طرح تصرف کرتے ہیں۔ (ت) |
مقال (١٥): حجۃ اﷲ البالغہ میں اہل برزخ کو چار قسم کرکے لکھا :
|
اذا مات انقطعت العلاقات فلحق بالملٰئکۃ وصارمنھم، والھم کالھامھم وسعی فیما یسعون فیہ و ربما اشتغل ھٰؤلاء باعلام کلمۃ اﷲ ونصر حزب اﷲ و ربما کان لھم لمۃ خیربابن آدم[3]۔ ملخصًا۔ |
جب مرتے ہیں علائق بدنی منقطع ہو کہ ملائکہ سے ملتے اور انھیں میں سے ہوجاتے ہیں جس طرح فرشتے آدمیوں کے دل میں نیك بات کا القاء کرتے ہیں یہ بھی کرتے ہیں اور جن کاموں میں ملائکہ سعی کرتے ہیں یہ بھی کرتے ہیں اور کبھی یہ پاك روحیں خدا کا بول بالا کرنے اور اس کے لشکر کو مدد دینے یعنی جہاد وقتل کفار و امداد مسلمین میں مشغول ہوتی ہیں اور کبھی بنی آدم سے نزدیك وقریب ہوتی ہیں کہ ان پر افاضہ خیر فرمائیں۔ |
مقال (١٦): تفسیر عزیزی میں ہے :
|
بعض خواص اولیاء راکہ جارجہ تکمیل و ارشاد بنی نوع خودگرد انند دریں حالت (یعنی بحالت عالم برزخ) |
بعض خواص اولیاء جنھیں اپنے دوسرے بنی نوع کی تکمیل وارشاد کا ذریعہ بنایا ہے ان کو اس حالت میں |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع