دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

مقال (٨): مظاہر حق ترجمہ مشکوٰۃ میں ہے:"پانچویں قسم مہربانی اور اُنس کے لیے ہوتی ہے۔ حدیث میں آیا ہے کہ جو کوئی گزرے اوپر قبر مومن بھائی اپنے کے اور سلام کرے تو پہچانتا ہے وہ اس کو اور جواب سلام کا دیتا ہے [1]۔"وعزاہ للامام النووی (اس پر امام نووی کا حوالہ دیا ہے۔ ت)مقال (٩): مولوی اسحاق صاحب نے اربعین میں عورتوں ك لیے زیارت قبر مطلقًا ممنوع ٹھہرانے کو نصاب الاحتساب سے نقل کیا کہ"جب وہ نکلنے کا ارادہ کرتی ہے ملعونہ ہوتی ہے جب نکلتی ہے چار طرف سے شیاطین اسے گھیر لیتے ہیں واذا اتت القبر یلعنھا روح المیّت [2] اور جب قبر پر آتی ہے میّت کی روح اسے لعنت کرتی ہے۔"اپنا ادعائے اطلاق ثابت کرنے کونقل توگئے مگر نہ دیکھا کہ اس نے حمایت موتی کا خاتما کردیا۔ کلام مذکور صاف دلیل واضح ہے کہ میّت حضور زائرپر مطلع ہوتا ہے اور یہ بھی پہچانتا ہے کہ یہ مرد ہے یا عورت، اور اس کے لیے بے جا فعل سے پریشان بھی ہوتا ہے یہاں تك کہ زن زائرہ پر لعنت کرتا ہے۔ مقال (۱۰): مرزا مظہر جانجاناں اپنے ملفوظات میں حضرت صدیق اکبر رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی نسبت کہتے ہیں:

یك بار قصیدہ درمدح ایشاں گفتہ بودم، عنایت بیسار بحال فقیر نمودہ، ازروئے تواضع فرموند مالائق اینہمہ ستائش نیستم [3]۔

ایك بار ان کی مدح میں ایك قصیدہ عرض کیا تھا۔ اس فقیر کے حال پر بہت عنایت فرمائی اور تواضعًا فرمایا کہ ہم اس ساری ستائش کے لائق نہیں۔ (ت)

مقال (١١): اسی میں حضرت مولٰی علی کرم اﷲ وجہہ الکریم کی نسبت کہا:

یك بار قصدہ بجناب ایشا ں عرض نمودم  [4]ا لخ۔

ایك بار ان کی بارگاہ میں ایك قصیدہ عرض کیا۔ الخ (ت)

مقال (١٢): شاہ ولی اﷲ حجۃ اﷲ البالغہ میں لکھتے ہیں :

اذا مات الانسان کان للنسمۃ نشأۃ اخری فینشی فیض الروح الالھی فیھا قوۃ فیما بقی من الحس المشترك تکفی کفایۃ السمع والبصر والکلام [5]۔

جب آدمی مرتا ہے روح حیوانی کے لیے ایك اور اٹھان ہوتی ہے تو روح الٰہی کا فیض اس کے بقیہ حس مشترك میں ایك وقت ایجاد کرتا ہے جو سننے اور دیکھنے اور کلام کرنے کا کام دیتی ہے۔

 


 

 



[1] مظاہر حق ترجمہ مشکوٰۃ المصابیح باب زیارہ القبور فصل ١ ملك دین محمد اینڈ سنز لاہور ١/١٧۔ ٧١٦

[2] مسائل اربعین معہ اردو ترجمہ مسئلہ ٣٩ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص٩٦

[3] ملفوظات مرزا مظہر جان جاناں از کلمات طیبات مطبع مجتبائی دہلی ص٧٨

[4] ملفوظات مرزا مظہر جان جاناں از کلمات طیبات مطبع مجتبائی دہلی ص٧٨

[5] حجۃاﷲ البالغہ باب حقیقۃ الروح الکمتبہ اسلفیہ لاہور ص ١٩

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن