دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

اولًا مسلمانوں پر نیك گمان کر خاص حضو راقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو کوئی کلمہ گو مثل سائر اموات نہ جانے گا، ارباب طائفہ کہ ارواح موتٰی کو جماد سمجھتے ہیں شاید یہاں اس کلمہ مغضوبہ مبغوضہ سے انھیں بھی احتراز ہو، اور معاذاﷲ جسے نہ ہو تو استغفراﷲ ایساشقی لئیم قابل کلام و خطاب نہیں بلکہ اس کا جواب اﷲ کا عذاب ، والعیاذ باﷲ رب العالمین۔

ثانیًا واﷲ فقیر کو حیا آتی ہے کہ حضور پر نور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا نام پاك ایسی بحث"لا""ونعم"میں بطور خود شامل کرے، ہاں دوسرے کی طرف سے ا بتداء ہو تواظہار حق میں مجبوری ہے۔

ثالثًا وہاں دلائل کی وہ کثرت کہ نطاق نطق بیان سے عاجز پھر انھیں اقوال پرقناعت بس کہ جس سرکار کے غلام ایسے"العظمۃللہ"اس کا پوچھنا ہی کیا، آخر انھیں یہ مدارج ومعارج کس نے عطا کئے، اسی سرکار ابد قرار نے، صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وعلٰی آلہٖ وصحبہ وابنہ الاکرم سیدی ومولائی الغوث العظم، والحمد ﷲ رب العٰلمین ۔

نوع دوم: اقوال اکبر وعمائد خاندان عزیزی میں، یہاں اقوال مختلط مذکور ہوں گے ناظر ان کے مطالب کو فصول نوع اول پر تقسیم کرلے، سردست سو(١٠٠) مقال ان کے بھی حاضر کرتا ہوں وباﷲ التوفیق۔

وصل اول ____ مقال (١): شاہ ولی اﷲ فیوض الحرمین میں لکھتے ہیں:

اذا انتقلوا الی البرزخ کانت تلك الاوضاع والعادات والعلوم معھم لاتفارقھم[1] ١۔

جب برزخ کی طرف انقال کرتے ہیں یہ وضعیں اور عادتیں اور علم سب ان کے ساتھ ہوتے ہیں جدا نہیں ہوتے۔

مقال (٢): اسی میں ہے :

اذا مات ھذا البارع لایفقد ھوولا براعتہ بل کل ذلك بحالہ[2] ۔

جب یہ بندہ کامل اتنقال فرماتا ہے نہ وہ گمتا ہے نہ اس کا کمال، بلکہ بدستور اسی حال پر رہتے ہیں ۔

مقال (٣): اسی میں ہے:

کل من مات من الکمل یخیل الی العامۃ انہ فقد من العالم ولا واﷲ مافقد بل

جس کامل کا انتقال ہوتا ہے عوام کے خیال میں گزرتا ہے کہ وہ عالم سے گم گیا، حالانکہ خدا کی قسم وُہ

 


 

 



[1] فیوض الحرمین معہ ترجمہ اردو مشہد عظیم الخ محمد سعید اینڈ سنز قرآن محل کراچی ص٤٢

[2] فیوض الحرمین معہ ترجمہ اردو تحقیق شریف محمد سعید اینڈ سنز قرآن محل کراچی ص١١٣

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن