دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

فلیتصف بالذکر والانکسار والمسکنۃ والفقر والفاقۃ والحاجۃ والاضطر و الخضوع، و یستغیث بھم ویطلب حوائجہ منھم ویجزم الحاجۃ ببرکتہم ، فانھم باب اﷲ المفتوح و جرت سنۃ سبحانہ وتعالٰی فی قضاء الحوائج علٰی ایدیھم وبسببھم [1] (ملخصًا)

پھر جب حاضری سے مشرف یاب ہو تو لازم ہے کہ ذلت و انکسار ومحتاجی وفقر وفاقہ وحاجت وبے چارگی و فروتنی کو شعار بنائے اور ان کی سرکار میں فریاد کرے اور ان سے اپنی حاجتیں مانگے اور یقین کرے کہ ان کی برکت سے اجابت ہوگی کہ وہ اﷲ تعالٰی کے درکشادہ ہیں اور سنت الٰہی جاری ہے کہ ان کے ہاتھ پر ان کے سبب سے حاجت روائی ہوتی ہے۔ والحمد ﷲ رب العٰلمین۔

فصل پانزدہم: بقیہ تصریحات سماع اموات میں ۔

قول (١٧٤ تا ١٧٨): امام خاتمۃ المجتہدین تقی الملۃ والدین سبکی رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ نے شفاء السقام کے باب تاسع فی حیاۃ الابنیاء میں ایك فصل"ماور فی حیاۃ الانبیاء"دوسری فصل حیات شہداء میں وضع کرکے فصل ثالث تمام اموات کے سماع وکلام وادراك وحیات میں وضع کی اور اس میں احادیث صحیحہ بخاری و مسلم وغیرہما سے علم وسماع موتٰی ثابت کرکے فرمایا:

وعلی الجملۃ ھذہ الامور ممکنۃ فی قدرۃ اﷲ تعالٰی وقد وردت بھا الاٰخبار والصحیحۃ فیجیب التصدیق بھا ٢ [2]۔

بالجملہ یہ سب امور قدرت الٰہی میں ممکن ہیں اور بے شك ان کے ثبوت میں یہ حدیثیں وارد ہوئیں تو ان کی تصدیق واجب ہے۔

فصل اول میں انبیاء علیہم الصلٰوۃ والسلام کی حیات تحقیق کرکے آخر میں فرمایا:

اما الادراکات کالعلم والسماع فلا شك ان ذلك ثابت لسائر الموتٰی فکیف بالانبیاء [3]۔

رہے اور اکات جیسے علم وسماع، یہ تو یقینا تمام اموات کے لیے ثابت ہیں پھر انبیاء تو انبیاء ہیں علیہم الصلٰوۃ والسلام۔

امام جلال الدین سیوطی نے شرح الصدور میں اس جناب کا یہ قول نقل کرکے تقیر فرمائی، امام زین الدین مراغی جنھیں شرح مواہب میں المحدث العالم النحریر کہا ا جناب کی یہ تحقیق انیق نقل


 

 



[1] المدخل فصل فی زیارۃ القبور دارالکتاب العربیۃ بیروت ١/٢٥٢

[2] شفاء السقام الفصل الثالث فی سائر الموتٰی نوریہ رضویہ فیصل آباد ص٢٠٣

[3] شفاء السقام الفصل الاول نوریہ رضویہ فیصل آباد الباب التاسع ص۱۹۲۔ ۱۹۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن