30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سرہانے کی طرف پلٹے اور وزیرین جلیلین رضی اﷲ تعالٰی عنہما کے درمیان کھڑا ہو کر بعد سلام اعادہ سلام و ذکر مآثار السلام عرض کرے :
|
جزا کم اﷲ عن ذٰلك مرافقتہ فی جنتہ وایانا معکما برحمۃ انہ ارحم الراحمین وجزا کم اﷲ عن الاسلام واھلہ خیر الجزاء، جئنا یا صاحبی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم زائرین لنبینا وصدیقنا وفاروقنا ونحن نتوسل بکما الٰی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم لیشفع لنا الٰی ربنا [1]۔ |
اﷲ تعالٰی آپ دونوں صاحبوں کو ان خوبیوں کے عوض اپنی جنت میں اپنے نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی رفاقت عطا فرمائے اور آپ کے ساتھ ہمیں بھی، بیشك وہ ہر مہر والے سے زیادہ مہر والا ہے۔ اﷲ آپ دونوں کو اسلام واہل اسلام کی طرف سے بہتر بدلہ کرامت فرمائے، اے نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے دونوں یارو! ہم اپنے نبی اور اپنے صدیق اور اپنے فاروق کی زیارت کو حاضر ہوئے اور ہم نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی طرف آپ دونوں سے توسل کرتے ہیں تاکہ حضور ہمارے رب کے پاس ہماری شفاعت فرمائیں۔ |
اسی طرح مدخل میں ہے :
|
یتو سل بھما الی النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ویقد مھما بین یدیہ شفیعین فی حوائجہ [2]۔ |
یعنی حضرات شیخین رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی طرف توسل کرے اور انھیں اپنی حاجتوں میں شفیع بناکر حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے آگے کرے ۔ |
قول (١٧١): اشعۃ اللمعات میں فرمایا:
|
لیت شعری چہ می خواہند ایشاں باستمداد وامداد کہ این فرقہ منکر ند آں را آنچہ مامی فہمیم ازاں این ست کہ داعی دعاکنند خدا وتوسل کند بروحانیت این بندہ مقرب را کہ اے بندہ خدا و ولی وے شفاعت کن مراد بخواہ از خدا کہ بدہد مسئول ومطلوب مرا |
نہ معلوم وہ استمداد وامداد سے کیاچاہتے ہیں کہ یہ فرقہ اس کامنکر ہے۔ ہم جہاں تك سمجھتے ہیں وہ یہ ہے کہ دعا کرنے والا خدا سے دعا کرتا ہے او ر اس بندہ مقرب کی روحانیت کو وسیلہ بناتا ہے یا اس بندہ مقرب سے عرض کرتا ہے کہ اے خدا کے بندے اور |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع