30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
بشارت دادہ کہ اُواز ابدال سبعہ است وباوصف علوحال باطن تصانیف او در علوم ظاہرہ نیز نافع شدہ ومفید وکثیرہ افتادہ [1]۔ |
حق میں بشارت دی کہ وہ ساتوں ابدال میں سے ایك ہیں، علم باطن میں بلند رتبہ کے ساتھ ظاہری علوم میں بھی ان کی کثیر تصانیف موجود ہیں جو نافع ومفید ہیں۔ (ت) |
پھر شمار تصانیف کے بعد لکھا :
|
بالجملہ مُردے جلیل القدر یست کہ مرتبہ کمال اوفوق الذکر است واواز آخر محققان صوفیہ است کہ بین الحقیقۃ والشریعت جامع بودہ اند وبشاگردی اواجلہ علماء مفتخر ومباہی بودہ اند مثل شہاب الدین قسطلانی کہ سابق حال او مذکور شدہ وشمس الدین لقانی [2]الخ۔ |
مختصر یہ کہ وہ ایك جلیل القدر شخصیت ہیں جن کا رتبہ کمال بیان سے بالاتر ہے، وہ ان آخر صوفیہ محققین سے ہیں جو حقیقت وشریعت کے جامع ہوئے، ان کی شاگردی پر اجلہ علماء فخر ومباہات کرتے ہیں جیسے علامہ شہاب الدین قسطلانی جن کا حال پہلے ذکر ہوا اور شمس الدین لقانی الخ۔ (ت) |
پھر کہا :
|
واو را قصیدہ ایست برطور قصیدہ جیلانیہ کہ بعضے ابیات او این ست [3] |
قصیدہ غوثیہ کے طرز پر ان کا ایك قصیدہ بھی ہے جس کے بعض اشعار یہ ہیں۔ (ت) |
اور وہی دو بیت مذکور نقل کیے ۔
قول (١٦٤ تا ١٦٥): امام ابن الحاج امام ابن النعمان کی سفینۃ النجاء سے ناقل:
|
الدعاء عند القبور الصالحین والتشفع بھم معمول بہ عند علمائنا المحققین من ائمۃ الدین [4]۔ |
قبور صالحین کے پاس دعا اور ان سے شفاعت چاہنا ہمارے علمائے محققین ائمہ دین کا معمول ہے۔ |
قول (١٦٦ تا ١٧٠): لباب۱۶۶ و شرح لباب۱۶۷ و اختیار۱۶۸ و فتاوٰی ہندیہ۱۶۹ میں ہے: واللفظ للاولین فانہ اتم (الفاظ پہلی دونوں کتابوں کے ہیں کیونکہ وہ زیادہ کامل ہیں۔ ت) بعد زیارت فاروقی بقدر ایك بالشت کے
[1] بستان المحدثین مع اردو ترجمہ حاشیہ بخاری سید زروق ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص ٣٢٠
[2] بستان المحدثین مع اردو ترجمہ حاشیہ بخاری سید زروق ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص٣٢١
[3] بستان المحدثین مع اردو ترجمہ حاشیہ بخاری سید زروق ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۳۲۱
[4] المدخل فصل فی زیارۃ القبور دارالکتاب العربی بیروت ١/٢٤٩
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع