30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
علمہ جل مجدہ اتم واحکم۔ |
یہاں ہے۔اور خدائے برتر خوب جاننے والا ہے اور اس کا علم زیادہ کامل ومحکم ہے۔ اسد کا مجد جلیل ہے۔ (ت)
|
فصل چہاردہم: اصل مسئلہ مسئولہ سائل میں، یعنی ارواح کرام کو ندا اور ان سے توسل وطلب دُعا۔ یہ فصل بھی فصلِ دوازدہم کا ایك حصہ ہے کہ یہاں بھی کلام سلام کے سوا ہے مگر مثل فصل تلقین بوجہ مہتم بالشان ہونے کے فصل جدا گانہ قرار پائی واﷲ التوفیق ۔
قول (١٥٧تا ۱۵۹): سیدی خواجہ حافظی فصل الخطاب پھر۱۵۸ شیخ محقق جذ ب القلوب میں ناقل:
|
قیل لموسٰی الرضا (۱۵۹) رضی اﷲ تعالٰی عنہ علمنی کلاما اذا زرت واحدا منکم فقال ادن من القبر وکبراﷲ اربعین مرّۃ ثم قل السلام علیکم یا اھل بیت الرسالۃ انی مستشفع بکم ومقدمکم امام طلبی وارادتی ومسأتی وحاجتی واشہد اﷲ انی مومن بسرکم وعلانیتکم وانی ابرأ الی اﷲ من عدم محمد واٰل محمد من الجن ولانس [1] (ملخصا) |
یعنی امام ابن الامام الٰی ستۃ آباء کرام علی موسٰی رضا رضی اﷲ تعالٰی عنہ وعنہم جمیعا سے عرض کی گئی مجھے ایك کلام تعلیم فرمائے کہ اہل بیت کرام کی زیارت میں عرض کروں؟ فرمایا: قبر سے نزدیك ہو کر چالیس بارتکبیر کہہ پھر عرض کر سلام آپ پر اے اہلبیت رسالت! میں آپ سے شفاعت چاہتاہوں اور آپ کو اپنی طلب وخواہش وسوال وحاجت کے آگے کرتا ہوں، خدا گواہ ہے مجھے آپ کے باطن کریم و ظاہر طاہر پر سچے دل سے اعتقاد ہے اور میں اﷲ کی طرف بری ہوتا ہوں ان سب جن وانس سے جو محمد وآل محمد کے دشمن ہوں صلی اﷲ تعالٰی علی محمد وآلِ محمد وبارك وسلم آمین ! |
قول (١٦٠تا ١٦١): سیدی جمال مکی قدس سرہ کے فتاوٰی میں ہے :
|
سئلت عمن یقول فی حال الشدائد یارسول اﷲ اویا علی اویاشیخ عبدالقادر مثلًا ھل ھو جائز شرعًا ام لا فاجیت نعم الاستغاثۃ بالاولیاء ونداؤھم والتوسل بھم امرمشروع ومرغوب لاینکرہ الامکابر |
مجھ سے سوال ہو ا اس شخص کے بارے میں جو سختیوں کے وقت کہتا ہے یا رسول اﷲ ، یا علی، یا شیخ عبدالقادر مثلًا آیا یہ شرعًا جائز ہے یا نہیں؟ میں پکارنا اور ان کے ساتھ توسل کرنا امر مشروع وشئے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع