دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

علی وسائر الصحابۃما عدا ابا ھریرۃ و انس بن مالك و سمرۃ بن جندب [1]۔

علی المرتضی باقی تمام صحابہ کی رائے کے آگے ترك کردوں گا سوا ابوہریرہ و انس بن مالك و سمرہ بن جندب رضی اﷲ تعالی عنہم کے اھ ۔

بلکہ علامہ ابن امیر الحاج تو حلیہ میں فرماتے ہیں: جب کسی مسئلہ میں ایك صحابی کا قول مروی ہو اور دیگر صحابہ سے اس کا خلاف نہ آئے وہ مسئلہ اجماعی ٹھہرئے گا۔

حیث قال الصحیح قولنا لما روی عن علی رضی اﷲ تعالٰی عنہ انہ قال فی مسافر جنب یتأخر الٰی اخرالوقت ولم یر و عن غیرہ من الصحابۃ خلافہ فیکون اجماعًا ٢ [2]۔

ان کی عبارت یہ ہے: صحیح ہمارا قول ہے اس لیے کہ حضرت علی رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے جنابت والے مسافر کے بارے میں مروی ہے کہ وہ آخر وقت تك پانی کا اتنظار کرے، اس کے خلاف کسی اور صحابی سے مروی نہیں تو یہ ان کا اجماع مسئلہ قرار پائےگا (ت)

بہر حال انکار اگر عدم ثبوت پر مبنی ،تو ثبوت حاضر، اور نفی نفع پر مبنی، تو نفع ظاہر، ہاں یہ رہ گیا کہ فہم و سماع موتٰی کا انکار کیجئے یہ بیشك اصولِ معتزلہ ہی پر درست ہوگا، ولہٰذا بحرالعلوم نے فرمایا اس بنا پر کہ مُردہ نہیں سنتا تلقین نہ ماننا مذہب باطل ہے کما سیأتی نقلہ ان شاء اﷲ تعالٰی (آگے ان کی عبارت ان شاء اﷲ تعالٰی نقل ہوگی۔ ت) لاجرم عمائد حنفیہ سے یہ علمائے دین وائمہ ناقدین جن میں امام صفار وحاکم شہید وشمس الائمہ وظہیر کبیر و فقیہ النفس وغیرہم ائمہ مجتہدین ہیں رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہم اجمعین جواز واستحباب تلقین کے قائل ہوئے اور بالیقین وہ ہم سے زیادہ روایات ودرایاتِ مذہب پر آگاہ تھے، اور قطعًا اس کے خلاف پر اصلًا کوئی دلیل نہیں اور بیشك اس میں احیاء و اموات مسلمین کا نفع ہے۔ ذکر خدا ہے، رغم اعدا ہے۔ پھر وجہ انکار کیا ہے۔ تنزلی درجہ اتنا سہی کہ لایؤمربہ و لاینھٰی عنہ ( جائز ومباح ہو، نہ حکم ہو نہ ممانعت۔ ت) باقی عدمِ جواز یا ممانعت حاش اﷲ محض بے حجت،

ومن ادعٰی فعلیہ البیان ھذا ماعندی والعلم بالحق عند ربی واﷲ تعالٰی اعلم و

جو اس کا مدعی ہو بیان اس کا ذمہ۔ یہ وہ ہے جو میرے علم میں ہے اورحق کا علم میرے رب کے

 


 

 



[1] المیزان الکبرٰی فصل فی بیان ضعف قول من نسب الامام اباحنیفہ الخ مصطفی البابی مصر ١/٦٥

[2] حلیۃ المحلی شرح منیہ المصلی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن