دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

الاستحباب [1] اھ نقلہ فی حاشیۃ المراقی و قبلہ الحلبی فی الغنیۃ ۔

باہر نہیں اھ اسے حاشیۃ مراقی میں اور اس سے پہلے حلبی نے غنیہ میں نقل کیا۔ (ت)

اسی ۲ذخیرہ میں فرمایا:

لایتعوذ التلمیذ اذا قرأ علٰی استاذہ ٢ [2]۔

شاگرد استاد کے پاس درس کے وقت تعوذ نہ پڑھے۔ (ت)

درمختار میں اسے نقل کرکے کہا: ای لا یسن [3]( یعنی یہ مسنون نہیں ۔ ت)نہر میں کہا :

لیس مافی الذخیرۃ فی المشرو عیۃ وعدمھا بل فی الاستنان وعدمہ [4]۔

ذخیرہ کی عبارت مشروعیت اور عدم مشروعیت سے متعلق نہیں بلکہ سنیت اور عدم سنیت سے متعلق ہے۔ (ت)

۳یوں ہی ہمارے ائمہ سے دربارہ عقیقہ لایعق عن الغلام (لڑکے کی طرف سے عقیقہ نہ کرے۔ ت)

 منقول ، علمائے کرام فرماتے ہیں اس کے معنی نفی وجوب واستنان ہیں اور اباحت ثابت ہے۔ فتاوٰی خلاصہ میں ہے:

لا یعق عن الغلام وعن الجاریۃ یرید انہ لیس بواجب ولاسنہ لکنہ مباح [5]۔

لڑکے اور لڑکی کی طرف سے عقیقہ نہ کرے، اس سے مراد یہ ہے کہ یہ واجب وسنت نہیں۔ لیکن مباح ہے۔ (ت)

۴اسی طرح عامہ کتب میں مثلًا ۱ہدایہ و۲قایہ و۳نقایہ و۴ بدائع و ۵منیہ و۶ ملتقی و ۷تنویر و۸ جوہرہ وغیرہ فاتحہ وسورت کے درمیان بسم اﷲ پڑھنے کے بارے میں امام اعظم و امام ابویوسف رحمہ ا ﷲ تعالٰی علیہما کا قول بلفظ لایاتی و لایسمی [6](تسمیہ نہ لائے۔ بسم اﷲ نہ پڑھے۔ ت) ذکر کیا۔ پھرمحققین نے تصریح فرمائی کہ اس سے مراد نفی سنیت ہے بخلاف امام محمد کہ قائل استنان ہیں، رہی کراہت وممانعت، وہ کسی کا مذہب نہیں، کہ پڑھنا بالاجماع بہتر ہے جیسا کہ ۱ذخیرہ و۲ مجتبٰی و۳ بحر و ۴نہر و حاشیہ ۵درر للعلامۃ الشرنبلالی و ۶شرح علائی و ۷حواشی شامی و۸طحطاوی وغیرہا سے واضح۔ علامہ غزی تمرتاشی نے فرمایا: لابین الفاتحۃ والسورۃ (فاتحہ وسورت کے درمیان


 

 



[1] حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح باب سجدۃ الشکر مکروھۃ نور محمد کار خانہ تجارت کتب کراچی ص٢٧٢

[2] الدرالمختار باب صفۃ الصلٰوۃ مطبع مجتبائی دہلی ١/٧٥

[3] الدرالمختار باب صفۃ الصلٰوۃ مطبع مجتبائی دہلی ١/٧٥

[4] ردالمحتار بحوالہ نہر الفائق باب صفۃ الصلٰوۃ ادارۃ الطباعۃ المصریۃ مصر ١/٣٢٩

[5] خلاصۃ الفتاوٰی کتاب الکراھیۃالفصل التاسع فی المتفرقات مکتبہ حبیبیہ کوئٹہ ٤/٣٧٧

[6] الدرالمختار باب صفۃ الصلٰوۃ مطبع مجتبائی دہلی ١/٧٥

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن