30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
نص الشیخ عزالدین بن عبدالسلام علٰی انہ بدعۃ ١ [1]۔ |
شیخ عزالدین بن عبدالسلام نے اس کے بدعت ہونے پر نص کی ہے۔ (ت) |
دیکھو امام عزالدین شافعی اس وجہ سے قائل تلقین نہ ہوئے کہ ان کے نزدیك بدعت تھی ، حالانکہ یہ وہی امام عزالدین ہیں جن کا ارشاد قول ۱۱۷میں گزرا کہ مُردے ہمارا کلام نہ سمجھتے ہوتے تو سلام قبور محض لغو تھا۔ یوں ہی کیا ممکن نہیں کہ وجہ ان کی رائے میں عدم فائدہ ہوں بایں معنی کہ مُردہ باایمان گیا، تو خود رحمت الٰہی اسے بس ہے۔ وہ بتوفیق ربانی آپ ہی صحیح جواب دے گا۔
|
قال اﷲ تعالٰی 21"ôÎT"ª?>""0 gs"½ gfe"½6ut"[2]۔ |
اﷲ تعالٰی نے فرمایا: اﷲ ثابت رکھتا ہے ایمان والوں کو حق بات پر دنیا کی زندگی میں اور اخرت میں (ت) |
اور جو عیاذ باﷲ نوع دیگر ہے اسے لاکھ تلقین کیجئے کیا فائدہ ! دیکھو امام حافظ الدین نسفی رحمۃ اﷲ تعالی علیہ نے کافی شرح وافی میں انکار تلقین اسی پر مبنٰی کیا۔
|
حیث قال ولقن الشہادۃ لقولہ علیہ الصلٰوۃ والسلام لقنوا موتاکم شہادۃ ان لا الہ الا اﷲ وارید بہ من قرب من الموت وقیل ھو مجریً علٰی حقیقتہ وھو قول الشافعی لانہ تعالٰی یحییہ وقد روی انہ علیہ السلام امر بتلقین المیّت بعد دفنہ و زعموا انہ مذہب اھل السنۃ والاول مذھب المعتزلہ الا ان نقول لافائدۃ بالتلقین بعد الموت لانہ مات مومنا فلاحاجۃ الیہ وان مات کافرا فلا یقید التلقین [3] اھ ببعض تلخیص۔ |
ان کی عبارت یہ ہے : وقت نزع شہادت یاد دلائے اس لیے کہ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کا فرمان ہے اپنے مردوں کو کلمہ شہادت کی تلقین کرو۔ اس سے مراد وہ ہیں جو قریب الموت ہوں، اور کہا گیا کہ یہ اپنے حقیقی معنٰی میں ہے۔ یہی امام شافعی کا قول ہے۔ اس لیے کہ اﷲ تعالٰی اسے زندہ کردے گا، اور مروی ہے کہ حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے دفن کے بعد تلقین کا حکم دیا، لوگ کہتے ہیں کہ یہ مذہب اہلسنت ہے اور اول معتزلہ کا مذہب ہے۔ مگر ہم کہتے ہیں کہ موت کے بعد تلقین کا کوئی فائدہ نہیں، اس لیے کہ اگر بحالتِ ایمان مرا ہے تو تلقین کی کوئی ضروت نہیں اور ا گر کافر مرا ہے تو تلقین کارگر نہ ہوگی، اھ (ختم قدرے تلخیص کے ساتھ) ۔ (ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع