دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

پیش لفظ

الحمدُﷲ اعلٰی حضرت امام المسلمین مولٰینا الشاہ احمدرضاخان فاضل بریلوی رحمۃ اﷲ علیہ کے خزائن علمیہ وذخائر فقہیہ کو جدیدانداز میں عصرحاضر کے تقاضوں کے مطابق منظرعام پرلانے کے لئے دارالعلوم جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور"رضا فاؤنڈیشن"کے نام سے جو ادارہ چندسال قبل قائم ہوا تھا وہ انتہائی برق رفتاری کے ساتھ مجوزہ منصوبہ کے ارتقائی مراحل کو طے کرتے ہوئے اپنے ہدف کی طرف بڑھ رہاہے۔ کتاب الطہارۃ اور کتاب الصلوٰۃ چارچار خوبصورت مجلدات میں آپ تك پہنچ چکی ہیں اب بفضلہ تعالٰی جل مجدہ  وبعنایۃ رسولہ الکریم صلی اﷲ علیہ وسلم نویں جلد پیش کی جارہی ہے۔

جلد نہم

یہ جلد فتاوٰی رضویہ (قدیم) کی جلدچہارم کے شروع باب الجنائز سے کتاب الزکوٰۃ تك ٢٧٣ سوالوں کے جوابات پرمشتمل ہے۔ اس جلد کی عربی وفارسی عبارات کا ترجمہ فاضل جلیل، محقق شہیر، صاحب تصانیف کثیرہ، ماہرعلوم قدیمہ وجدیدہ حضرت علامہ مولٰینا محمداحمدمصباحی دامت برکاتہم العالیہ شیخ الادب جامعہ اشرفیہ مبارکپور (بھارت) نے فرمایا۔ باب التیمم (جوجلدسوم وچہارم میں شائع ہوچکاہے) کا ترجمہ بھی انہی کے رشحات قلم کانتیجہ ہے۔ جلدچہارم قدیم میں باب الجنائز کی ترتیب چونکہ طبعی نہ تھی لہٰذا اس جلد کی کتابت سابق ترتیب سے ہٹ کر طبعی ترتیب کے مطابق کرائی گئی ہے۔

باب الجنائز کے مسائل کو سابقہ ترتیب غیرطبعی سے موجودہ ترتیب طبعی کی طرف منتقل کرنا بھی علامہ مصباحی صاحب کی محنت شاقہ کاثمرہے۔ علاوہ ازیں اس جلد میں شامل رسائل کی مفصل فہرست بھی افادۂ قارئین کے لئے دے دی گئی ہے


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن