30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
نبیہ ولقد خلقتہ باحسن خلف وسلك طریقۃ ومنہاجہ خیرمسلك وقالت اھل الردۃ والبدع ومھدت الاسلام و وصلت الارحام ولم تزل قائلا للحق ناصرا لاھلہ حتی اتاك الیقین [1]۔ |
اس عوض کا جو کسی کو اس کے نبی کی امت سے عطا فرمایا ہو بیشك آپ نے بہترین خلافت سے نبی ْ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی نیاحت کی اور بہترین روش سے حضور کی راہ وطریقہ پر چلے، آپ نے اہل ارتداد وبدعت سے قتال کیا، آپ نے اسلام کو اراستگی دی، آپ نے صلہ رحم فرمایا، آپ ہمیشہ حق گو اور اہل حق کے ناصر رہے یہاں تك کہ آپ کو موت آئی۔ |
پھر ہٹ کر قبر مبارك حضرت عمر فاروق رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے محاذی ہو اور بعد سلام عرض کرے۔
|
جزاك اﷲ عنا افضل الجزاء ورضی عمن استخلفك فقد نصرت للاسلام والمسلمین حیًا ومیّتًا فکفلت الایتام و وصلت الارحام وقوی بك الاسلام و کنت للمسلمین اماما مرضیا وھادیا مھدیا جمعت شملھم واغنیت فقیرھم وجبرت کسیرھم[2]۔ |
اﷲ تعالٰی نے آپ کو بہتر بدلہ دے اور ان سے راضی ہو جنھوں نے آپ کو خلیفہ کیا یعنی صدیق اکبر رضی اﷲ تعالٰی عنہ کہ آپ نے اپنی زندگی اور موت دونوں حال میں اسلام ومسلمین کی مدد فرمائی، آپ نے یتیموں کی کفالت اور رحم کا صلہ کیا۔ اسلام نے آپ سے قوت پائی، آپ مسلمانوں کے پسندیدہ پیشوا اور رہنما راہ یاب ہوئے آپ نے ان کا جتھا باندھا اور ان کے محتاجوں کو غنی کردیا اور ان کی شکستہ دلی دُورفرمائی۔ |
اسی طرح کتب مناسك میں بہت تصریحیں اس کی ملیں گی۔
قول (١٢٨ تا۰ ١٣): امام خطابی نے دربارہ تلقین فرمایا :
|
لاباس بہ اذلیس فیہ الاذکر اﷲ تعالٰی و عرض الاعتقاد علی المیّت (الی قولہ) وکل ذٰلك حسن، نقلہ القاری فی المرقاۃ [3]۔ |
اس میں کچھ حرج نہیں کہ وہ ہے کیا مگر اﷲ تعالٰی کی یاد اور میّت پرعرض اعتقاد۔ یہ سب خوب ہیں (اسے ملا علی قاری نے مرقاۃ میں نقل کیا۔ ت) |
بعینہٖ اسی طرح ذیل مجمع البحار[4] میں مذکور۔
[1] فتاوٰی ہندیہ مطلب زیارہ النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نورانی کتب خانہ پشاور ١/٢٦٦
[2] فتاوٰی ہندیہ مطلب زیارہ النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نورانی کتب خانہ پشاور ١/٢٦٦
[3] مرقاۃ المفاتیح بحوالہ الخطابی باب اثبات عذاب القبر حدیث ١٣٣ المکتبۃ الحبیبیہ کوئٹہ ١/٣٥٦
[4] تکملہ مجمع البحار تحت لفظ ثبت منشی نولکشور لکھنؤ ص٢٥
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع