دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

قول (١٠٣): امام علامہ تفتازانی نے شرح مقاصد میں اہلسنت کے نزدیك علم وادراك موتٰی کی تحقیق کرکے فرمایا:

ولھذا ینتفح بزیارۃ قبور الابرار والاستعانۃ من نفوس الاخبار ١ [1]۔

اسی لیے قبور اولیاء کی زیارت اور ارواح طیبہ سے استعانت نفع دیتی ہے۔

قول (١٠٤ و ١٠٥): ردالمحتار میں امام غزالی سے ہے :

انھم متفاوتون فی القرب من اﷲ تعالٰی ونفع الزائرین بحسب معارفھم واسرارھم [2]۔

ارواح طیبہ اولیائے کرام کا حال یکساں نہیں بلکہ وہ متفاوت ہیں اﷲ سے نزدیکی اور زائروںکو نفع دینے میں موافق اپنے معارف واسرار کے۔

قول (١٠٦): امام ابن حجر مکی مدخل میں فرماتے ہیں :

ان کانت المیّت المزار ممن ترجی برکتہ فیتوسل الی اﷲ تعالٰی بہ، یبدأ بالتوسل الی اﷲ تعالٰی بالنبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اذھو العمدۃ فی التوسل والاصل فی ھذا کلہ والمشروع لہ، ثم یتوسل باھل تلك المقابر اعنی بالصالحین منھم فی قضاء حوائجہ ومغفرۃ ذنوبہ ویکثر التوسل بھم الی اﷲ تعالٰی لانہ سبحانہ تعالٰی اجتباھم وشرّفھم وکرمھم فکما نفع بھم فی الدنیا ففی الاٰخرہ اکثر فمن ارادحاجۃ فلیذھب

یعنی اگر صاحب مزار ان لوگوں میں ہے جن سے امید برکت کی جاتی ہے تو اسے اﷲ تعالٰی کی طرف وسیلہ کرے، پہلے حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے توسل کرے کہ حضور ہی توسل میں عمدہ اور ان سب باتوں میں اصل اور توسل کے مشروع فرمانے والے ہیں، صالحین اہل قبور سے اپنی حاجت روائی وبخشش گناہ میں توسل اور اس کی تکرار و کرامت بخشی تو جس طرح دنیا میں ان کی ذات سے نفع پینچایا یونہی بعد انتقال اس سے زیادہ پہنچائے گا، تو جسے کوئی حاجت منظور ہو انکے مزارات عــــہ پر حاضر

 

عــــہ: قصد زیارت مقریان آں درگاہ ومنتسبان آں

اُس بار گارہ کے قُرب یافتہ اوراس جناب سے تعلق(باقی برصفحہ آئندہ)

 


 

 



[1] شرح المقاصد المبحث االرابع مدرك الجزئیات عندنا الخ دارالمعارف النعمانیہ لاہور ٢/٤٣

[2] رداالمحتار مطلب فی زیارۃ القبور ادارۃ الطباعۃ العربیہ مصر ١/٢٠٤

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن