30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مثل جماد اور محال امداد اور شرك استمداد، تو وہ اس قابل کہاں کہ ارواح ائمہ ان پر نظر فرمائیں، سنت الٰہیہ ہے کہ منکرین کو محروم رکھتے ہیں، اﷲ تعالٰی حدیث قدسی میں فرماتا ہے :
|
انا عند ظن عبدی بی [1]۔ رواہ البخاری۔ |
میں بندہ سے وہ کرتاہوں جو بندہ مجھ سے گمان رکھتا ہے۔ اسے بخاری نے روایت کیا۔ |
جب ان کے گمان میں امداد محال تو ان کے حق میں ایسا ہی ہوگا۔ ؎
گر بہ تو حرام است حرامت بادا
سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم حدیث متواتر میں فرماتے ہیں :
|
شفاعتی یوم القیٰمۃ حق فمن لم یؤمن بھا لم یکن من اھلھا ٢ [2]۔ رواہ ابن منیع عن زید بن ارقم وبضعۃ عشر من الصحابۃ رضوان اﷲ تعالٰی اجمعین ۔ |
میری شفاعت قیامت کے روز حق ہے جو اس پر ایمان نہ لائے گا اس کے اہل نہ ہوگا۔ (اسے ابن منیع نے حضرت زید بن ارقم اور تیرہ صحابہ کرام رضوان اﷲ تعالٰی علیہم اجمعین سے روایت کیا۔ ت) |
اﷲ تعالٰی دنیا واٰخرت میں ان کی شفاعتوں سے بہرہ مند فرمائے اٰمین اللّٰھم اٰمین۔
قول (٩٨ تا ١٠٠): امام غزالی قدس سرہ العالی پھر شیخ محقق پھر شیخ الاسلام فرماتے ہیں:
|
واللفظ لشرح المشکٰوۃ حجۃ الاسلام امام غزالی گفتہ ہر کہ استمداد کردہ مے شود بوی درحیات استمداد مے شود بوی بعدازوفات [3]۔ |
الفاظ شرح مشکوٰۃ کے ہیں: حجۃ الاسلام امام غزالی فرماتے ہیں جس سے زندگی میں مدد مانگی جائے اس سے بعد وفات بھی مدد مانگی جائے۔ (ت) |
قول (١٠١و ١٠٢): امام ابن حجر مکی پھر شیخ نے شروح مشکوٰۃ میں فرمایا:
|
صالحاں رامدد بلیغ است بہ زیارت کنند گانِ خود رابر اندازہ ادب ایشاں [4]۔ |
صالحین اپنے زائرین کے ادب کے مطابق ان کی بے پناہ مدد فرماتے ہیں۔ (ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع