30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تنبیہ نبیہ: ہاں مقلد ان ائمہ کو خوشی وشادمانی اور ان کے مخالفوں کو حسرت وپیشمانی، مگر حاش صرف فروع میں تقلید سے متبع نہیں ہوتا، پہلے مہم امر عقائد ہے جو اس میں ائمہ سلف کے خلاف ہو ، تو بہ، کہاں وہ اور کہاں اتباع، یوں تو بہتیر حنفیت جتاتے ہیں، بعض زیدیہ روافض شافعی کہلاتے ہیں، بہت مجسمہ موجہ حنبلی کہے جاتے، پھر کیا ارواح طیبہ حضرات عالیہ امام اعظم و امام شافعی وامام احمد رضی اﷲ تعالی عنہم ان سے خوش ہوں گے،کلا واﷲ! ان گمراہوں کا انتساب ایساہے جیسے روافض اپنے آپ کو امامیہ کہتے ہیں، حالانکہ ان سے پہلے بیزار روح پاك ائمہ اطہار ہے رضوان اﷲ تعالٰی علیہ اجمعین، یونہی نجد کے حنبلی، ہند کے حنفی جو مخترعانِ مذہب جدید ومتبعانِ قرنِ طرید ہوئے ہر گز حنبلی وحنفی نہیں بلکہ حَبَلی عــــہ۱ و جنفی عــــہ۲ہیں،
فقیر غفراﷲ تعالٰی لہ،نے اپنے قصیدہ اکسیر اعظم (١٣٠٢ھ)کی شرح مجیر معظم (١٣٠٣ھ) میں غلامان سرکار قادری کے فضائل اور ان کے لیے جو عظیم امیدیں لکھ کر گزارش کی :
|
اماہوس کاراینکہ رنزد ایشاں اتباع ہوائے نفس کمالِ تصوف ورداحکام شرع تمغائے تعرف، مناہی وملاہی موصل الی اﷲ وتباہی ودواہی ریاضت این راہ، روزہا دارنداما برگرد و نماز ہا گزار ند برمعنی ترك کردن ونہ آنکہ ازینہابا کے دارند یاسرے خارند بلکہ فارغ زیند وحسابے ندارند و خود ازینہاچہ حکایت و ازبدعت چہ شکایت کہ متہوران ایشاں ضروریاتِ دین راخلاف کنند وبدعوی اسلام برعقائد اسلام خندہ زنند من وخدائے من کہ ایناں نہ قادری باشند و نہ چشتی بلکہ غادری باشند وزشتی ؎ سایہ مادور باد از مادور الخ اھ ملخصا |
مگر وہ ہوس کار جن کے نزدیك ہوائے نفس کی پیروی کمال تصوف اور احکام شرع کو رَد کرنا تمغہ امتیاز، ممنوعات اور لہو کی چیزیں خدا رسی کا ذریعہ، تباہی اور مصیبت کی چیزیں اس راہ کی ریاضت، روزے رکھیں مگر ذمہ میں رہیں، نمازیں پڑھیں مگر نہ پـڑھنے کی طرح، اس پر بھی یہ نہیں کہ کچھ خوف یا فکر ہو بلکہ چین سے جیتے ہیں اور کوئی حساب نہیں رکھتے، ان کی کیا بات اور اس بد مذہبی کی کیا شکایت جبکہ ا ن کے بے باکوں کا حال یہ ہے کہ ضروریاتِ دین کا خلاف کریں اور اسلام کا دعوٰی کرکے عقائد السلام پر خندہ زن ہو، واﷲ یہ نہ قادری ہیں نہ چشتی بلکہ غادری ہیں اور زِ شتی، ان کا سایہ ہم سے دور ہو دور الخ ملخصًا(ت) |
معہذا بالفرض اگر ایك فریق منکرین باعتبار فروع مقلدین سہی تاہم جب ان کے نزدیك ارواح گزشتگان
عــــہ۱: حَبَل بفتحتین بمعنی غضب ۱۲ منہ (م)
عــــہ۲: جَنَف بفتحتین میل وجور ۱۲منہ (م)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع