30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
شمُردہ ومقصود حصر نیست آنچہ خود دیدہ ویافتہ است [1]۔ |
(٢) سیدنا عبدالقادر جیلانی رضی اﷲ تعالٰی عنہما، اور دو اولیاء اور کو شمار کیا (شیخ عقیل منجبی بسہی اور شیخ حیاۃ ابن قیس حرانی رحمہما اﷲ تعالٰی ان کا مقصد حصر نہیں بلکہ خود جو دیکھا او رمشاہدہ فرمایا وہ بیان کیا۔ ت) |
فصل دہم: الحمد ﷲ برزخ میں بھی ان کا فیض جاری اور غلاموں کے ساتھ وہی شان امداد ویاری ہے۔
قول (٩٧): امام اجل عبدالوہاب شعرانی قدس سرہ، الربانی میزان الشریعۃ الکبرٰی میں ارشاد فرماتے ہیں:
|
جمیع الائمۃ المجتہدین یشفعون فی اتباعھم ویلا حظونھم فی شدائھم فی الدنیا والبرزخ ویوم القیامۃ حتٰی یجاوز الصراط٢ [2]۔ |
تمام ائمہ مجتہدین اپنے پیرووں کی شفاعت کرتے ہیں اور دنیا و برزخ وقیامت ہر جگہ کی سختیوں میں ان پر نگاہ رکھتے ہیں یہاں تك کہ صراط سے پار ہوجائیں۔ |
اسی امام اجل نے اسی کتاب اجمل میں فرمایا :
|
قد ذکرنا فی کتاب الاجوبۃ عن ائمۃ الفقھاء و الصوفیۃ کلھم یشفعون فی مقلدیھم و یلاحظون احدھم عند طلوع روحہ وعند سوال منکر و نکیر لہ وعند النشر والحشر والحساب والمیزان و الصراط، والا یغفلون عنھم فی موقف من المواقف و لما مات شیخنا شیخ الاسلام الشیخ ناصرالدین اللقانی رآہ بعض الصالحین فی المنام فقال لہ مافعل اﷲ بك فقال لما اجلسنی الملکان فی القبر لیسئلافی اتاھم الامام مالك فقال مثل ھذا یحتاج الی سوال فی ایمانہ باﷲ ورسولہ تنحیاعنہ فتحیا عنی اھ واذا کان مشائخ الصوفیۃ یلاحظون اتباعھم و مریدیھم |
ہم نے کتاب الاجوبہ عن الفقہاء والصوفیہ میں ذکر کیا ہے کہ تمام ائمہ فقہاء وصوفیہ اپنے اپنے مقلدوں کی شفاعت کرتے ہیں اور جب ان کے مقلد کی روح نکلتی ہے، جب منکر نکیر اس سے سوال کو آتے ہیں، جب اس کا حشر ہوتا ہے، جب نامہ اعمال کھلتے ہیں، جب حساب لیاجاتا ہے، جب عمل تُلتے ہیں، جب صراط پر چلتا ہے، غرض ہر حال میں اس کی نگہبانی فرماتے ہیں اور کسی جگہ اس سے غافل نہیں ہوتے، ہمارے استاد شیخ الاسلام امام ناصرالدین لقانی مالکی رحمہ اﷲ تعالٰی کا جب انتقال ہوا بعض صالحوں نے انھیں خواب میں دیکھا، پوچھا اﷲ تعالٰی نے آپ کے ساتھ کیا کیا؟ کہا جب منکر نکیر نے مجھے سوال کے لئے بٹھایا امام مالك تشریف لائے اور ان سے فرمایاایسا شخص بھی اس کی حاجت رکھتا ہے کہ اس سے خدا و رسول |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع