دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

ولنا رسالۃ فی خصوص اثبات الکرامۃ بعد موت الولی[1] اھ ملخصًا۔

ہم نے ایك رسالہ خاص اسی امر کے ثبوت میں لکھا ہے اھ ملخصًا (ت)

قول (٨٨ و ٨٩): شیخ مشائخنا رئیس المدرسین بالبلد الامین مولٰنا جمال بن عبداﷲ بن عمر مکی رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ اپنے فتاوٰی میں فرماتے ہیں:

قال العلامۃ الغنیمی وھو خاتمۃ محققی الحنفیۃ اذاکان مرجع الکرامات الٰی قدرۃ اﷲ تعالٰی کما تقرر فلا فرق بین حیاتھم ومماتھم (الٰی ان قال) قد اتفقت کلمات علماء الاسلام قاطبۃً علٰی ان معجزات نبینا صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم لا تحصر لان منھا ما اجرہ اﷲ تعالٰی ویجریہ لاولیائہ من الکرامات احیاءً وامواتًا الٰی یوم القیٰمۃ [2]۔

علاّمہ غنیمی رحمہ اﷲ تعالٰی نے کہ محققین حنفیہ کے خاتم ہیں فرمایا جب ثابت ہوچکا کہ مرجع کرامات قدرت الٰہی کی طرف سے، تو اولیاء کی حیات و وفات میں کچھ فرق نہیں، تمام علماء اسلام ایك زبان فرماتے ہیں کہ ہمارے نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے معجزے محدود نہیں کہ حضور ہی کے معجزات سے ہیں وہ سب کرامتیں جو اولیائے زندہ و مرُدہ سے جاری کیں اور قیامت تك ان سے جاری فرمائے گا۔

قول (٩٠): اس میں امام شیخ الاسلام شہاب رملی سے منقول ہوا :

معجزات الانبیاء وکرامات الاولیاء لاتنقطع بموتھم ٣[3]۔

ابنیاء کے معجزے اور اولیاء کی کرامتیں ان کے انتقال سے منقطع نہیں ہوتیں۔

قول (٩١و ٩٢): امام ابن الحاج مدخل میں ، امام ابو عبداﷲ بن نعمان کی کتاب مستطاب سفینۃ النجاء لاہل الالتجاء فی کرامات الشیخ ابی النجاء سے ناقل:

تحقق لذ وی البصائر والاعتباران زیارۃ قبور الصالحین محبوبۃ لاجل التبرك مع الاعتبار فان برکۃ الصالحین جاریۃ بعد مماتھم کما کانت فی حیاتھم [4]۔

اہل بصیرت واعتبار کے نزدیك محقق ہوچکا ہے کہ قبور صالحین بغرض تحصیل برکت وعبرت محبوب ہے کہ ان کی برکتیں جیسے زندگی میں جاری تھیں بعد وصال بھی جاری ہیں۔

 


 

 



[1] الحدیقۃ الندیہ اولھم آدم ابوالبشر نوریہ رضویہ فیصل آباد ١/٢٩۰

[2] فتاوٰی جمال بن عمر مکی

[3] فتاوٰی جمال بن عمر مکی

[4] المدخل فصل فی زیارۃ القبور دارالکتاب العربی بیروت ١/٢٤٩

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن