دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

ہیں کہ تاویل کی گنجائش ہی نہیں رکھتے۔ مقام اجنبی نہ ہوتا تو میں اس مسئلے کا قدرے ایضاح کرتا۔

ثانیًا  اقوال مذکورہ سے یہ بھی منصہ نبوت پر جلوہ گر ہوا کہ اہل قبور کی قوت سامعہ اس درجہ تیز و صاف وقوی تر ہے کہ بناتات کی تسبیح جسے اکثر احیاء نہیں سنتے وہ بلا تکلف سنتے اور اس سے اُنس حاصل کرتے ہیں۔ پھر انسان کا کلام تو واضح اور اظہر ہے واﷲ تعالٰی الہادی۔

قول (٥٩تا ٦٢): مجمع البرکات میں مطالب المومنین سے، ا ور کنز العباد و فتاوٰی غرائب وغیرہا میں ہے :

وضع الورد والریاحین علی القبور حسن لانہ مادام رطبا یسبح ویکون للمیّت انس بتسبیحہ [1]۔

گلاب وغیرہ کے پھول قبروں پر ڈالنا خوب ہے کہ جب تك تازہ رہیں گے تسبیح الٰہی کریں گے۔ تسبیح سے میّت کو انس حاصل ہوگا۔

فائدہ: مطالب المؤمنین و جامع البرکات دونوں کتب مستندہ مخالفین سے ہیں اس سے مولوی اسحٰق نے مائتہ مسائل میں اس سے متکلم قنوجی وغیرہ نے استناد کیا۔

فصل ہفتم : وہ اپنے زائرین کو دیکھتے پہچانتے اور ان کی زیارت پر مطلع ہوتے ہیں :

قول (٦٣و ٦٤): مولانا علی قاری علیہ رحمۃ الباری مسلك متقسط شرح منسك متوسط، پھر فاضل ابن عابدین حاشیہ شرح تنویر میں فرماتے ہیں :

(بقیہ حاشیہ صفحہ گزشتہ)       ابو الشیخ نے روایت کی:

ما اخذ طائر ولاحوت الا بتضییع التسبیح [2]۔

کوئی پرندہ اور مچھلی نہیں پکڑی جائی مگر تسبیح الٰہی چھوڑدینے سے۔ (ت)

ابن اسحٰق بن راہویہ حضرت صدیق اکبر رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی، ان کے پاس ایك زاغ لایا گیا جس کے شہپر سالم وکالم تھے۔ دیکھ کر فرمایا میں نے سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے سنا:

ماصید صید ولاعضدت عضباء ولاقطعت شجرۃ الابقلۃ التسبیح ٣ [3]۔ ۱۲منہ (م)

نہ کوئی جانور شکار ہوا نہ کوئی ببول کٹی، نہ کسی پیڑ کی جڑیں چھانٹی گئیں مگر تسبیح کی کمی کرنے سے۔

 


 

 



[1] فتاوٰی ہندیۃ الباب السادس عشر فی زیارۃ القبور نورانی کتب خانہ پشاور ٥/٣٥١

[2] درمنثور بحوالہ ابی شیخ عن ابی الدرداء رضی اﷲ عنہ وان من شیٌ الاّ یسبح بحمدہ کے تحت مکتبہ آیۃ اﷲ العظمی قم ایران ٤/١٨٤

[3] کنز العمال بحوالہ ابن راہویہ عن ابی بکر حدیث ١٩٢٠ مؤسستہ الرسالۃ بیروت ١/٤٤٥

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن