30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
فی الاثار [1]۔ |
جیسا کہ حدیثوں میں آیا ہے۔ |
قول (٥٠تا ٥٨): امام قاضی خاں فتاوٰی خانیہ ۵۱ شرنبلالی نورالایضاح ومراقی الفلاح وامداد الفتاح پھر ۵۲علامہ ابوالسعود و۵۳ فاضل طحطاوی حاشیہ مراقی میں استنادًا وتقریرًا، او ر۵۴شامی حاشیہ در میں استنادًا، اور ۵۵خزانۃ الروایات میں۵۶ فتاوٰی کبرٰی سے، اور۵۷ امام بزازی فتاوٰی بزازیہ اور۵۸شیخ الاسلام کشف الغطاء میں، اور ان کے سوا اور علماء فرماتے ہیں:
|
واللفظ للخانیۃ یکرہ قطع الحطب والحشیش من المقبرۃ فان کان یابسًا لا باس لانہ مادام رطبًا یسبح فیونس المیّت ٢[2]۔ |
چوب وگیاہ سبز کا مقبرہ سے کاٹنا مکروہ ہے اور خشك ہو تو مضائقہ نہیں کہ وہ جب تك تررہتی ہے تسبیح خدا کرتی ہے اور اس سے میّت کا جی بہلتا ہے۔ |
علامہ شامی نے اسی حدیث سے مدلل کرکے فرمایا: اس بناء پر مطلقًا کراہت ہے اگر چہ خورد رَو ہو کہ قطع میں حق میّت کا ضائع کرنا ہے۔
تنبیہ: فقیر کہتا ہے غفراﷲ تعالٰی لہ، علماء کی ان عبارات اور نیز چار قل آئندہ ودیگر تصریحات رخشندہ سے دو جلیل فائدے حاصل:
اولًا نباتات وجمادات وتمام اجزائے عالم میں ہر ایك کے موافق ایك حیات ہے کہ اس کی بقا تك ہرشجر و حجر زبان قال سے اس رب ا کبر جل جلا لہ، کی پاکی بولتا ہے اور سبحان اﷲ یا اس کے مثل اور کلمات تسبیح الٰہی کہتا ہے نہ کوئی ان میں صرف زبانِ حال ہے جیسا کہ ظاہر بینی کا مقال ہے کہ اس تقدیر پر تر وخشك میں تفرقہ پر برہان قاطع کہ اس میں فرمایا: ´S³ÉÈ6[3]تم اس کی تسبیح نہیں سمجھتے، ظاہر کہ تسبیح حالی تو ہر شخص عاقل سمجھتاہے یہاں تك کہ شعراء بھی کہہ گئے: ؎
ہر گیاہے کہ از زمین روید
وحدہ، لاشریك لہ، گوید
(جو گھاس بھی زمین سے اُگتی ہے کہتی ہے وہ ایك ہے اس کا کوئی شریك نہیں۔ ت)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع