30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اقول: تخصیص بنی آدم باضافت حیوانات مراد ہے ورنہ جن بھی بعد موت ادراك رکھتے ہیں کما یاتی قول ١٩٠ (جیسا کہ قول ١٩٠ میں آئیگا۔ ت) اور خود عذاب و ثواب سے علامہ کی تعطیل اس پر دلیل، واﷲ تعالٰی اعلم
فصل ششم: ملاقات احیاء وذکر خدا سے اموات کا جی بہلتا ہے۔
قول (٤٢): امام سیوطی نے انیس الغریب میں فرمایا: ؎
ویانسُونَ ان اتی المقابر [1]
(جب زائرین مقابر پر آتے ہیں مرُدے ان سے انس حاصل کرتے ہیں۔ ت)
قول (٤٣): امام اجل نووی رحمۃ اﷲ علیہ نے اقسامِ زیارت میں فرمایا ایك قسم زیارت اس غرض سے ہے کہ مقابر پر جانے سے اموات کا دل بہلائیں کہ یہ بات حدیث سے ثابت ہے۔ وسیاتی نقلہ فی النوع الثانی ان شاء اللّٰہ تعالٰی (یہ بات ان شاء اﷲ تعالٰی نوعِ ثانی میں نقل ہوگا۔ ت) قول (٤٤): جذب القلوب میں فرمایا:
|
زیارت گاہی از جہت ادائے حق اہل قبور باشد درحدیث آمدہ مانوس ترین حالتیکہ میّت رابود در وقت کریکے از آشنایانِ او زیارتِ قبر اوکند وا حادیث دریں باب بسیار است[2]۔ |
زیارت کبھی قبروالوں کے حق کی ادائیگی کے لیے ہوتی ہے حدیث میں آیا ہے کہ میّت کے لیے سب سے زیادہ اُنس کی حالت وہ ہوتی ہے جب اس کا کوئی پیارا آشنا اس کی زیارت کے لیے آتاہے۔ اس باب میں احادیث بہت ہیں۔ (ت) |
قول (۴۵ تا ۴۶): فتاوٰی قاضی خاں پھر فتاوٰی علمگیری میں ہے :
|
ان قرأ القران عند القبور نوی ذلك ان یونسہ صوت القراٰن فانہ یقرأ ٣[3]۔ |
مقابر کے پاس قرآن پڑھنے سے اگر یہ نیت ہوکہ قرآن کی آواز سے مرُدے کا جی بہلائے تو بیشك پڑھے۔ |
قول (٤٧تا ٤٩): ردالمحتار میں غنیہ شرح منیہ سے اور طحطاوی حاشیہ مراقی الفلاح شرح نورالایضاح میں تلقینِ میّت کے مفید ہونے میں فرمایا :
|
ان المیّت یستانس بالذکر علی ما ورد |
بیشك اﷲ تعالٰی ذکر سے مرُدے کا جی بہلتا ہے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع