دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

۳۴علامہ طحطاوی نے اس پر تقریر فرمائی ۔

قول (٣٥): حدیث میں جو تکیہ قبر پر لگانے سے ممانعت فرمائی اور اسے ایذائے میّت ارشاد ہوا جیسا کہ حدیث ٢میں گزرا، شیخ محقق رحمہ اﷲ ا س پر شرح مشکوٰۃ میں لکھتے ہیں:

شاید کہ مراد آنست کہ روحِ وے ناخوش می دارد و راضی نیست بہ تکیہ کردن بر قبرے از جہت تضمن وے اہانت واستخفاف رابوی [1] واﷲ اعلم ،

ہوسکتا ہے کہ یہ مراد ہو کہ اس کی روح کو ناگوار ہوتا ہے اور وہ اپنی قبر پر تکیہ لگانے سے راضی نہیں ہوتی اس لیے کہ اس میں اس کی اہانت اور بے وقعتی پائی جاتی ہے، اور خدا خوب جاننے والا ہے۔ (ت)

قول (٣٦تا ٣٧): عارف باﷲ حکیم ترمذی پھر علامہ نابلسی حدیقہ میں فرماتے ہیں :

معناہ ان الارواح تعلم بترك اقامہ الحرمۃ والاستہانۃ فتاذی بذلك [2]۔

اس کے یہ معنی ہیں کہ روحیں جان لیتی ہیں کہ اس نے ہماری تعظیم میں قصور کیا لہذا ایذا پاتی ہیں۔

قول (٣٨ تا ٣٩): حاشیۃ طحطاوی و ردالمحتار وغیرہ میں ہے: مقابر میں پیشاب کرنے کو نہ بیٹھے لان المیّت یتاذی بما یتاذی بہ الحی [3]اس لیے کہ جس سے زندو ں کو اذیت ہوتی ہے اس سے مرُدے کو بھی ایذا پاتے ہیں ۔

اقول: بلکہ دیلمی نے ام المومنین صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے اس کلیہ کی صراحتًا روایت کی کہ سرورعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا :

المیّت یؤذیہ فی قبرہ مایؤذیہ بہ فی بیتہ [4]۔

میّت کو جس بات سے گھر میں ایذا ہوتی تھی قبر میں بھی اس سے اذیت پاتا ہے۔

قول (٤٠ تا ٤١): حدیث ٢٦ کے نیچے اشعہ میں امام ابوعمر عبدالبر سے نقل کیا :

از ینجا مستفاد می گردد کہ میّت متالم می گردد بجمیع انچہ متالم می گردد بدان حی ولازم این ست کہ متلذذ گردد

یہاں سے معلوم ہوا کہ میّت کو ان تمام چیزون سے تکلیف ہوتی ہے جس سے زندوں کو تکلیف ہوتی ہے۔ اس کو

 


 

 



[1] اشعتہ اللمعات باب دفن المیّت فصل ٣ مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ١/٢٩٩

[2] نوادر الاصول الاصل التاسع والمائتان دارصادر بیروت ص٢٤٤

[3] حاشیۃ الطحطاوی علی الدر باب صلٰوۃ الجنازۃ دارالمعرفۃ بیروت ١/٣٨١

[4] شرح الصدور بحوالہ دیلمی باب تأذی المیّت الخ خلافت اکیڈمی، سوات ص١٢٤

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن