30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جذب القلوب میں ہے :
|
متاخیرین علماء اختلاف کردہ اند کہ ابتداء بزیارت کہ کند طائفہ برآنند کہ ابتداء بہ زیارت حضرت عباس کند وہرکہ باوے دریك قبہ آسود انداز ائمہ اہل بیت رضوان اﷲ تعالٰی علیہم اجمعین زیرا کہ اسہل و اقرب است و از پیش ایشاں در گزشتن وبزیارت دیگراں متوجہ شدن نوعے ازجفا وسوئے ادب باشد الخ [1]۔ |
علمائے متاخرین نے اختلاف کیا ہے کہ زیارت میں ابتداء کسی سے کرے۔ ایك جماعت کے ہاں حضرت عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہ اور ان کے ساتھ قبہ میں جو اہلبیت ائمہ کرام رضوان علیہم آرام فرماہیں سے شروع کرے کیونکہ یہ آسان اورا قرب ہے اور ان کے آگے سے بغیر سلام گزرجانا اور دوسروں کی زیارت میں متوجہ ہوجانا ایك قسم کی لاپروائی اور بے ادبی ہے۔ الخ (ت) |
اسی میں ہے :
|
محصل کلام بعضے از علماء آں است کہ ابتداء قبہ عباس کند رضی اﷲ تعالٰی عنہ وعمن معہ وبعد ازاں بہر کہ پیش آیا زیرا کہ ہر ابادنی جلالت شان بود بے سلام از پیش وے گزشتن وجائے دیگر رفتن از عالم مروت وحفظ طریقہ ادب بغایت دو راست قال بعضھم وھو مقصد صالح لا یضرمعہ عدم ریایۃ الافضل والاشرف [2]الخ |
بعض علماء کے کلام کا ماحاصل یہ ہے کہ حضرت عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہ اور قبہ میں ان کے ساتھ والوں سے ابتداء کرے اور اس کے بعدہر پہلے آنے والے کو سلام کرتا جائے کیونکہ کسی ادنٰی شان والے سے بے سلام گزرنا اور دوسری جگہ چلے جانا بھی مروت اور حفظِ ادب سے بعید ہے۔ بعض نے کہا ہے کہ یہ مقصد صالح ہے جس کی وجہ سے افضل واشرف کی عدم رعایت مضر نہیں ا لخ (ت) |
فصل پنجم افعال احیاء سے تاذی اموات میں :
قول (۳۲تا ۳۴): مراقی الفلاح میں فرمایا :
|
اخبرنی شیخ العلامۃ محمد بن احمد الحموی رحمہم اﷲ تعالٰی بانھم یتاذون بخفق النعال [3]۔ |
مجھے میرے استاذ علامہ محمد بن احمد حنفی رضی اﷲ تعالٰی نے خبر دی کہ جوتی کی پہچل سے مرُدے کو ایذا ہوتی ہے۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع