دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

قول (٢١): امام جلال الدین سیوطی رسالہ منظومہ انیس الغریب میں فر ماتے ہیں:  ؎

یعرف من یغسلہ ویحمل                                                  ویبلس الاکفان ومن ینزل[1]

(مُردہ اپنے نہلانے والے، اٹھانے والے، کفن پہنانے والے، قبر میں اتارنے والے سب کو پہچانتا ہے)

قول (٢٢تا ٢٤): امام ابن الحاج مدخل اور۲۳ امام قسطلانی مواہب اور ۲۴علامہ زرقانی شرح میں تقریرًا فرماتے ہیں :

واللفظ لاحمد من انتقل الٰی عالم البرزخ من المؤمنین یعلم احوال الاحیاء غالبًا وقد وقع کثیر من ذلك کما ھو مسطور فی مظنۃ ذلك من الکتب[2]۔

احمد کے الفاظ ہیں جو مسلمان برزخ میں ہیں اکثر احوال احیاء پر رکھتے ہیں اور یہ امر بکثرت واقع ہے جیسا کہ کتابوں میں اپنے محل پر مذکور ہے۔

قول (٢٥): اشعۃ اللمعات شرح مشکوٰۃ میں علم وادراك مَوتٰی کی تحقیق وتفصیل لکھ کر فرماتے ہیں :

بالجملہ کتاب وسنت مملو ومشحون اند باخبار و آثار کہ دلالت مے کند بر وجود علم موتٰی بدنیا واہل آں پس منکر نہ شود آں را مگر جاہل باخبار ومنکر دین [3]۔

الحاصل کتاب و سنت ایسے اخبار وآثار سے لبریز ہیں جو یہ بتاتے ہیں کہ مردوں کو دینا واہل دنیا کا علم ہوتا ہے تو اس کا انکار وہی کرے گا جو اخبار و احادیث سے بے خبر اور دین منکر ہو۔ (ت)

فصل چہارم: اموات سے حیا کرنے میں۔

قول (٢٦): ابن ابی الدنیا کتاب القبور میں سلیم بن عمیر سے راوی، وہ ایك مقبرہ پر گزرے، پیشاب کی حاجت سخت تھی، کسی نے کہا یہاں اتر کر قضائے حاجت کر لیجئے، فرمایا:

سبحان اﷲ واﷲ انی لایستحیی من الاموات کما استحیی من الاحیاء [4]۔

سُبحان اﷲ ! خدا کی قسم میں مردوں سے ایسی ہی شرم رکھتا ہوں جیسی زندوں سے۔

 


 

 



[1] انیس الغریب

[2] المواہب اللدنیہ من آداب الزیارت المکتب الاسلامی بیروت ٤/٥٨١، زرقانی علی مواہب اللدنیہ المقصد العاشر المطبعۃ العامرہ مصر ٨/٣٤٩،المدخل فصل فی الکلام علٰی زیارت سیدا لاولین دارالکتب العربیہ بیروت ١/٢٥٣

[3] اشعۃ اللمعات کتاب الجہاد فصل اول نوریہ رضویہ سکھر ٣/٤٠١

[4] مرقاۃ شرح مشکوٰۃ بحوالہ ابن ابی الدنیا زیارت القبور مکتبہ امدادیہ ملتان ٤/١١٧

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن