دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

کما تقرر فی المذھب اما العلم فبالروح و ھو باق [1] اھ ملتقطا۔

جیساکہ مذہب اہل سنت میں ثابت ہوچکا اور علم توروح سے ہے وہ باقی ہے اھ مختصرًا۔

قول (١٧): امام سیوطی فرماتے ہیں :

ذھب اھل الملل من المسلمین وغیر ھم الی ان الروح تبقی بعد موت البدن و خالف فیہ الفلاسفۃ دلیلتا ماتقدم من الاٰیات والاحادیث فی بقائھا وتصرفہا [2] الخ (ملخصًا)

تمام اہل ملت مسلمین اور ان کے سوا سب کا یہی مذہب ہے کہ روحیں بعد موت بدن باقی رہتی ہیں فلاسفہ یعنی بعض مدعیان حکمت نے اس میں خلاف کیا ، ہماری دلیل۔ وہ آیتیں اور حدیثیں ہیں جن سے ثابت کہ روح بعد موت باقی رہتی اور تصرفات کرتی ہے۔ الخ

قول (١٨): ارشاد الساری شرح صحیح بخاری میں ہے :

قد انکرعذاب القبر بعض المعتزلۃ والروافض محتجین بان المیّت جماد لاحیاۃ لہ ولاادراك [3]الخ۔

بعض معتزلہ اور روافض عذاب قبر سے منکر ہوئے یہ حجت لا کر کہ مُردہ جماد ہے نہ اس کے لیے حیات ہے نہ ادراك الخ۔

قول (١٩): کشف الغطاء مستند مولوی اسحٰق دہلوی میں ہے :

مذہب اعتزال است کہ گویند میّت جماد محض است[4]۔

میّت کو جماد محض بتانا معتزلہ کا مذہب ہے۔ (ت)

قول (۲۰): اسی میں ہے :

فرقے نیست در ارواح کا ملان درحین حیات و بعدا ز ممات مگر بترقیہ کمال[5]۔

اہل کمال کی روحوں میں حالتِ حیات وموت میں کوئی فرق نہیں ہوتا سوا اس کے کہ بعد موت کمالات میں ترقی ہوجاتی ہے۔ (ت)

فصل سوم : ان تصریحوں میں کہ اموات کے علم وادراك دینا و اہل دینا کو بھی شامل۔


 

 



[1] لمعات شرح مشکوٰۃ کتاب ا لجہاد

[2] شرح الصدور خاتمہ فی فوائد تتعلق بالروح خلافت اکیڈمی سوات ص١٣٥

[3] ارشاد الساری شرح البخاری باب قتل ابی جہل دارالکتب العربی بیروت ٦/٢٥٥

[4] کشف الغطاء فصل در احکام دفن میت مطبع احمدی دہلی ص ۵۷

[5] کشف الغطاءفصل در احکام دفن میت مطبع احمدی دہلی              ص ۵۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن