30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
یخالف فی بقاء النفوس الا من لایعتد بہ [1] اھ ملتقطا۔ |
نہ کیا مگر ایسوں نے جو کسی گنتی شما ر میں نہیں اھ ملتقطا۔ |
قول (٧): تفسیر بیضاوی میں ہے :
|
فیھا دلالۃ علی ان الارواح جواھر قائمۃ بانفسھا مغائرۃ لما یحس بہ من البدن تبقٰی بعد الموت دراکۃ وعلیہ جمہور الصحابۃ والتابعین وبہ نطقت الاٰیات والسنن [2]۔ |
یہ آیۃکریمہ دلیل ہے کہ روحیں جوہر قائم بالذات میں یہ بدن جو نظر آتی ہے اس کے سوا اور چیز ہیں، موت کے بعد اپنے اسی جوش ادراك پر رہتی ہیں، جمہور صحابہ وتابعین کایہی مذہب ہے اور اس پر آیات و احادیث ناطق۔ |
قول (۸): امام غزالی احیاء ف میں فرماتے ہیں :
|
لاتظن ان العلم یفارقك بالموت فالموت لایھدم محل العلم اصلا ولیس الموت عدما محضًا حتی تظن انك اذا عدمت عدمت صفتک[3]۔ |
یہ گمان نہ کرنا کہ موت سے تیرا علم تجھ سے جدا ہوجائیگا کہ موت محلِ علم یعنی روح کا توکچھ نہیں بگاڑتی، نہ وہ نیست ونابود ہوجانے کا نام ہے کہ تو سمجھے جب تو نہ رہا تیرا وصف یعنی علم وادراك بھی نہ رہا۔ |
قول (۹، ١٠): امام نسفی عمدۃ الاعتقاد، پھر علامہ نابلسی حدیقہ ندیہ میں فرماتے ہیں:ا لروح لا یتغیر بالموت٤[4]۔ مرنےسے روح میں کچھ نہیں آتا۔
قول (١): علاّمہ تورپشی فرماتے ہیں:
|
الروح الانسانیۃ متمیرۃ مخصوصۃ بالادراکات بعد مفارقۃ البدن [5]۔ نقلہ المناوی |
فراق بدنِ کے بعد بھی روح انسانی متمیز ومخصوص بہ ادراکات ہے۔ (اسے علامہ مناوی نے نقل کیا ۔ ت) |
[1] شفاء السقام الفصل الثانی فی الشہداء مکتبہ نوریہ رضویہ فیصل آ باد ص٢١٠
[2] تفسیر بیضاوی تحت آیۃ بل احیاء ولکن لایشعرون مطبع مجتبائی دہلی ١/١١٧
[3] التیسیر بحوالہ الغزالی تحت حدیث من طلب العلم الخ مکتبہ الامام الشافعی الریاض السعودیہ ٢/٤٢٩
[4] الحدیقۃ الندیۃ الباب الثانی فی الامور الھمۃ مکتبہ نوریہ رضویہ فیصل آباد ١/٢٩٠
[5] التسیر شرح جامع صغیر بحوالہ التورپشی تحت ان ارواح الشہداء الخ مکتبہ الامام الشافعی الریاض السعودیہ ١/٣١٠
ف: سعی بسیار کے باوجود حوالہ احیاء العلوم سے دستیاب نہیں ہوسکا، تیسیر میں بحوالہ الغزالی بعینہٖ یہ عبارت موجود ہے اس لیے تیسیر سے یہ حوالہ نقل کیا ہے۔ نذیر احمد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع