30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
یا اھل الخلوت یا اھل البقاء انکم لم تخلفوا للفناء وانما خلقتم للخلوت و الابداولکنکم تتقلون من دارٍ الٰی دار [1]۔ |
اے ہمیشگی والو! اے بقا والو! تم فنا کو نہ بنے بلکہ دوام وہمیشگی کے لیے بنے ہو، ہاں ایك گھر سے دوسرے گھر میں چلے جاتے ہو ۔ |
قول (٢): شرح الصدور میں ہے :
|
قال العلماء الموت لیس بعدم محض ولافناء صرف وانما ھو انقطاع تعلق الروح بالبدن ومفارقۃ وحیلولۃ بینھما وتبدل حال وانتقال من دارالی دار[2]۔ |
علماء نے فرمایا موت کے یہ معنی نہیں کہ آدمی نیست ونابُود ہوجائے بلکہ وہ تویہی روح وبدن کے تعلق چھونے اور ان میں حجاب وجُدائی ہوجانے اور ایك طرح کی حالت بدلنے اور ایك گھر سے دوسرے گھر چلے جانے کا نام ہے۔ |
تنبیہ : تعلق چھوٹنے کے یہ معنی کہ وہ علاقہ معہودہ جو عالم حیات تھا، جاتا رہا۔اور اس طرح حجاب و جدائی ہوجانے سے یہ مراد کہ ویسا اتصال تام باقی نہیں، ورنہ مذہب اہلسنت میں روح کو بعدموت بھی بدن سے ایك تعلق واتصال رہتا ہے جیسا کہ فصولِ آئندہ کے اقوال کثیرہ میں آئے گا ان شاء اﷲ تعالٰی۔قول (۳): جامع البرکات میں فرمایا :
|
موت عدم محض میّت چنانکہ وہریاں وطبعیان گویند بلکہ انتقال ست از حالے بحالے واز دارے بدارے [3]۔ |
موت نیست ونابود ہوجانے کا نام نہیں جیسا کہ دہریہ اور طبعیین کہتے ہیں بلکہ ایك حال سے دوسرے حال اور ایك گھر سے دوسرے گھر میں منتقل ہوجانے کا نام ہے۔ (ت) |
قول (٤): اشعۃ المعات شرح مشکوٰۃ میں فرمایا کہ:
|
اولیائے خدا نقل کردہ شد ندازیں دارفانی بہ دار بقا و زندہ اند نزد پروردگار و مرزوق اند خوشحال اند ومردم را ازاں شعور نیست [4]۔ |
اولیاء اس دارفانی سے دار بقاء میں منتقل کردئے جاتے ہیں، وہ اپنے پرورگار کے یہاں زندہ ہیں، انھیں رزق ملتا ہے اور خوشحال رہتے ہیں او رلوگوں کو اس کی خبر نہیں۔ (ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع