30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
تنبہ العبد الی تطہیر ماھوا باق وھو النفس فانہ لایفنی عند اھل السنۃ والجماعۃ [1]۔ |
ہم پر اس بدن کی تطہیر فرض کی جو خاك میں ڈالا جائیگا تو متنبہ ہو گا کہ اس کی تطہیر اور بھی ضرور ہے جو باقی رہنے والا ہے یعنی روح کہ اہل سنت وجماعت کے نزدیك فنا نہیں ہوتی۔ |
(٣) امام غزالدین بن عبدالسلام عــــہ۱ فرماتے ہیں کہ:
|
لا تموت ارواح الحیاۃ بل ترفع الی السماء حیۃ [2]۔ |
روحیں مرتی نہیں بلکہ زندہ آسمان کی طرف اُٹھالی جاتی ہیں۔ |
(٤) امام جلال الحق والدین سیوطی شرح الصدور میں ناقل، باقیۃ بعد خلقھا بالاجماع [3] روحیں پیدائش کے بعد بالاجماع جاوداں رہتی ہیں۔(٥) خودا مام ممدوح اس امرکی تائید کہ شہداء کی زندگی صرف روحانی بلکہ روح وبدن دونوں سے ہے۔ ارشاد فرماتے ہیں:
|
لوکان المرادحیات الروح فقط لم یحصل لہ تمیز عن غیرہ لمشارکۃ سائرا لاموات لہ فی ذلك ولعلم المومنین باسرھم حیاۃ کل الارواح فلم یکن لقولہ تعالٰی ولکن لاتشعرون [4]۔ |
یعنی اگر آیت کریمہ میں حیات شہید سے صرف زندگی روح مراد ہوتی ہے تو اس میں اس کی کیا خصوصیت تھی، یہ بات تو ہر مُردے کو حاصل ہے اور تمام مسلمان جانتے ہیں کہ سب کی روحیں بعد موت زندہ رہتی ہیں۔ حالانکہ حیات شہداء کی نسبت آیت میں فرمایا کہ تمھیں خبرنہیں |
یہاں سے اجماع صحابہ ثابت ہوا۔
فصل اوّل : موت صرف ایك مکان سے دوسرے مکان میں چلا جاتا ہے نہ کہ معاذ اﷲ جماد ہوجانا۔
قول (١): ابو نعیم حلیہ میں بلال عــــہ۲ بن سعد رحمۃ اﷲ تعالٰی سے راوی کہ اپنے وعظ میں فرماتے :
|
عــــہ۱: نقلہ فی شرح الصدور وعن امالیہ۱۲ منہ (م) |
اسے شرح الصدور میں ان کے امالی سے نقل کیا ۔ ت |
عــــہ۲: تابعی جلیل ،عابد، فاضل، ثقہ، رجال نسائی وغیرہ سے ۱۲منہ (م)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع