دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

بھی مرفوع میں داخل۔ ہاں بعض اقوال تابعین مثل بلال بن سعد اس مقصد سوم میں ذکر ہوئے او ر اس کی وجہ اقوال باب سے مناسبت ، جس طرح مثلًا امام سفیان کا قول، ایسے ہی مناسب کے سبب اقوال تابعین کے ساتھ منقول ہوا۔ا ب بقیہ حضرات کے کلمات طیبات واقوال وتصریحات اگر بوجہ استیعاب لکھیے پھر دفتر ہوتا ہے۔ لہذا صرف تین سو۳۰۰ قول پر اقتصار کرتاہوں ۔ علماء صنف اول کے دوسو۲۰۰ اور اہل صنف دوم کے سو کہ دیدہ انصاف صاف ہو تو اتنے کیا کم ہیں   ع

درخانہ اگرکس است یکحرف بس است

(اگر خانہ عقل میں شعور ہو تو اشارہ ہی کافی ہے)

تنبیہ: عدت قول، جدت مقول یا تعدد مقول سے ہے، ابتدًا خواہ تقریرًا اور درصورت اخیر ہر عالم کی عبارت جُدا جُدا لکھنا باعث طول۔ لہذا انھیں ایك ہی سرخی میں گن کر اسامی علماء پر ہندسہ لگادیا جائے گا۔ یہ مقصد بھی مثل اپنے دوبرادر پیشیں کے دونوں پر منقسم واﷲ سبحٰنہ ھوالموفق للحق والصواب فی کل مھم(اور خدائے پاك ہی ہر مہم میں ثواب کی توفیق دینے والا ہے۔ ت)

نوعِ اول : ا قوال علماء سلف وخلف میں، ایك تمہید اور پندرہ ۱۵ فصل پر مشتمل۔

(١) ابن عساکر تاریخ دمشق میں امام محمد بن وضاح سے راوی، امام اجل سحنون بن سعید قدس سرہ، سے کہا گیا ایك شخص کہتا ہے بدن کے مرنے سے روح بھی مرجاتی ہے۔

 فرمایا: معاذاﷲ ھذا من قول اھل البدع [1]

 خدا کی پناہ یہ بدعتیون کا قول ہے۔

 (٢) امام ابن امیرالحاج خاتمہ حلیہ میں دربارہَ فوائد غسلِ میّت فرماتے ہیں:

اذا اعتنی المولی بتطھیر جسد یلقی فی التراب

یعنی جب بندہ دیکھے گا کہ مولٰی تبارك وتعالٰی نے

 

(بقیہ حاشیہ صفحہ گزشتہ)

قد قالوا* اذالیس للرأی فیہ مجال* ولیس للقیاس فی ذاالباب* من مدخل عند ذوی الالباب* وانما التسلیم فیہ اللائق* والنقیاد حیث أبنا الصادق ١٢ منہ (م)

روایت کیا ہے (٣) وہ حسبِ ارشاد عُلمائے مرفوع کے حکم میں ہے۔ ا س لیے کہ اس بارے میں رائے کا گذر نہیں (٤) اور قیاس کا اس باب میں ارباب عقول کے نزدیك کوئی دخل نہیں (٥) جب صادق نے خبر دی ہے تو اس میں تسلیم وقبول اور تابعداری ہی مناسب ہے ۔ (ت)

 


 

 



[1] شرح الصدور بحوالہ ابن عساکر خاتمہ فی فوائد تتعلق بالروح خلافت اکیڈمی منگورہ سوات ص١٣۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن