دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

والحمد ﷲ اولًا واٰخرً اوباطنًا وظاھر اتمام لکلام بمسلك الالزام(اول، آخر، ظاہر، باطن میں اﷲ تعالٰی کی حمد ہے۔ الزام کے رنگ میں کلام تام کیاجارہا ہے۔ ت)

اب انھیں لیجئیے جن پر اعتماد مخالف کو ضرور : (۱)شاہ ولی اﷲ صاحب (۲)ان کے والد ماجد شاہ عبدالرحیم صاحب (٣) ان کے فرزند ارجمند مولٰنا شاہ عبدالعزیز صاحب (٤) ان کے برادر مولٰنا شاہ عبدالقادر صاحب (٥) ان کے ممدوح جناب میرزا مظہر جانجاناں (٦) ان کے مرید رشید قاضی ثناء اﷲ صاحب پانی پتی(٧) مولوی اسحاق صاحب دہلوی (۸) ان کے شاگرد نواب قطب الدین خاں دہلوی (٩) مولوی خرم علی صاحب بلہوری تجاوز اﷲ عنا و عن کل من صح ایمانہ فی النشاتین ورحم کل من یشھد صدقا بالشھاد تین (اﷲ درگزرے فرمائے ہم سے اور ہر اس شخص سے جس کا ایمان دونوں نشأتوں میں صحیحح ہے اور ان سب پر رحم فرمائے جو سچائی سے دونوں شہادتوں کی گواہی دینے والے ہیں۔ ت) (۱۰) ان سب سے قوی مجتہد نو میاں اسمٰعیل دہلوی واﷲ الھادی منھج السوی وھو المستعان علٰی کل غوی ولاحول ولاقوۃ الًا باﷲ الغالب العلی ( اور خدا ہی راہ راست کی ہدایت دینے والا ہے ا وراسی سے ہر گمراہ کے خلاف استعانت ہے۔ اور کوئی طاقت وقوت نہیں مگر خدا ئے غالب وبرتر سے۔ ت)

واضح ہو  کہ ارشادات علیہ صحابہ وتابعین رضوان اﷲ علیہم اجمعین مقصدِ احادیث میں مذکور ہوئے کہ حدیث اصطلاحِ عــــہ۱ محدثین میں انھیں شامل، معہٰذا امور قبور واحوالِ ارواح مفارقہ میں رائے کو دخل نہیں تو یہاں عــــہ۲ موقوف   

 

عــــہ: علامہ سید شریف رحمۃ اﷲ تعالٰی مقدمہ مصطلحات الحدیث میں فرماتے ہیں:

الحدیث اعم ان یکون قول الرسول صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم والصحابی والتابعی وفعلھم وتقریرھم۔

حدیث رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اور صحابی و تابعی سب کے قول ، فعل اور تقریر کو شامل ہے۔ (ت)

امام علامہ سیوطی رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ اپنی ارجوزہ مسمّٰی بالثبیت عند التثبیت میں فرماتے ہیں:

یکرر السوال للانام * فی مارو دا فی سبعۃ ایام* کذا رواہ احمد بن حنبل* فی الزھد عن طاؤس البحر العلی* وحکمہ الرفع کما

(١) روایت محدثین کے مطابق مخلوق سے سوال سات دنوں کے اندر مکرر ہوگا (۲) امام احمد بن حنبل نے زہد میں متبحر بلند رتبہ تابعی امام طاؤس سے ایسا ہی

 


کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن