30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بن ابراہیم بن احمد حلبی شافعی صاحب سیرۃ انسان العیون (٧٨)امام عارف باﷲ عبدالوہاب شعرانی شافعی صاحب میزان الشریعۃ الکبرٰی (٧٩)علامہ محمد بن یوسف شامی صاحب سبل الہٰدی والرشاد فی سیرۃ خیرالعباد صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم (٨٠) علامہ محمد بن عبدالباقی زرقانی مالکی صاحب شرح مواہب (٨١) علامہ عبدالرؤف محمد مناوی صاحب تیسیر شرح جامع صغیر (٨٢) امام ابوبکر بن محمد بن علی حدادی حنفی صاحب جوہرہ نیرہ شرح قدوری (٨٣) علامہ ابراہیم بن محمد ابراہیم حلبی حنفی صاحب غنیہ شرح منیہ (٨٤)فاضل علی بن سلطان محمد قاری مکی حنفی صاحب مرقاۃ شرح مشکوٰۃ (٨٥) علامہ محمد بن احمد بن جموی حنفی استاد محقق شربنلالی (٨٦) علامہ ابوالاخلاص حسن بن عمارمصری شرنبلالی حنفی صاحب نورالایضاح و امداد الفتاح و مراقی الفلاح (٨٧) علامہ خیر الدین رملی حنفی صاحب فتاوٰی خیریہ، استاذ صاحب درمختار (٨٨)فاضل مدقق محمد بن علی دمشقی حصکفی شارح تنویر (٨٩) سیدی عارف باﷲ عبدالغنی بن اسمٰعیل بن عبدالغنی نابلسی حنفی صاحب حدیقہ ندیہ شرح طریقہ محمدیہ (٩٠) سید علامہ ابوالسعود محمد حنفی (٩١)مولانا عارف باﷲ نورالدین جامی حنفی صاحب نفحات (٩٢) شیخ محقق برکۃ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فی الہند مولانا عبدالحق بن سیف الدین محدث دہلوی حنفی صاحب لمعات واشعۃ اللمعات وجامع البرکات وجذب القلوب ومدارج النبوۃ (٩٣) فاضل محدث مولٰنا محمدطاہر فتنی احمد آبادی حنفی صاحب مجمع بحارالانوار (٩٤) فاضل شیخ الاسلام دہلوی حنفی صاحب کشف الغطا (۹۵)مولٰنا شیخ جلیل نظام الدین وغیرہ جامعانِ فتاوٰی عالمگیری حنفیان (٩٦) بحرالعلوم ملك العلماء مولانا ابوالعیاش محمد بن عبدالعلی لکھنوی حنفی (۹۷) خاتمۃ المحققین علامہ غنیمی حنفی (٩٨) فاضل سید احمد مصری طحطاوی حنفی (٩٩) سیدی امین الدین محمد شامی حنفی محشیان شرح علائی (۱۰۰) سیدی جمال بن عبداﷲ بن عمر مکی حنفی وغیرہم برداﷲ تعالٰی مضاجعہم ۔
تنبیہ: فقیر غفراﷲ تعالٰی لہ، نے ان ائمۃ سلف وعلمائے خلف سے صرف سے انھی اکابر کے اسمائے طیبہ گِنے جن کے کلام میں خاص سماع وادراك وعلم و شعور اہل قبور کے نصوص خاص قاہرہ یادلائل باہرہ ہیں، پھر ان میں بھی حصر استتیعاب کا قصد نہ کیا کہ اس کی راہ میں بلاد شاسعہ و برابری واسعہ وجبال شاہقہ وبحار زاخرہ ہیں، بلکہ حاشا وہ بھی بالتمام عــــہ ذکر نہ کیے جن کے اقوال ہدایت اشتمال اس وقت میرے سامنے جلوہ فرما و
عــــہ:قولہ وہ بھی بالتمام ذکر نہ کیے، اقول ا س دعوٰی کی صحت پر خود یہی رسالہ دلیل کافی ہے۔ ناظر اول تا آخر اس کے مقامات کو مطالعہ کرے گا تو ائمہ مذکورین کے سوا بہت علماء ومشائخ کے اسماء دیکھے گا۔(باقی برصفحہ آئندہ)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع