دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

تصریح فرمائی یونہی ان میں اکثر نے ثابت کردکھا یا کہ سید عالم صلی اﷲ علیہ وسلم وصحابہ کرام رضوان اﷲ تعالٰی علیہم اجمعین کا اہل قبور سے کلام صرف سلام پر مقتصر نہ تھا اور بدیہ ہے کہ جماد محض سے مخاطبہ وگفتگو معقول نہیں۔ لہٰذا ہم آخر فصل میں وہ بعض حدیثیں جن میں اجلہ صحابہ کا اہل قبور سے سوائے سلام دیگر انواع کلام فرمانا مذکور، نقل کرکے مقصد ثانی کو ختم اور مقصد ثالث کی طرف ان شاء اﷲ تعالٰی تصمیمِ عزم کرتے ہیں، وباﷲ ا لتوفیق،

حدیث (٥٧): ابن ماجہ بسند عــــہ حسن صحیح عبداﷲ بن عمر فاروق اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے راوی:

قال جائز اعرابی الی النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فذکرالحدیث الٰی ان قال قال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم حیثما مررت بقبر مشرك فبشرہ بالنار، قال فاسلم الاعرابی بعد وقال لقد کلفنی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم تعبا مامررت بقبرکافر الا بشرتہ بالنار [1]۔

یعنی نبی صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم نے ایك اعرابی سے فرمایا: جہاں کسی مشرك کی قبر پرگزرے اسے آگ کا مژدہ دینا ___ اس کے بعد وہ اعرابی مسلمان ہوگیا تو وہ صحابی فرماتے ہیں مجھے مصطفی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے اس ارشاد سے ایك مشقت میں ڈالا، کسی کافر کی قبر پر میراگذر نہ ہوا مگر یہ کہ اسے آگ کا مژدہ دیا۔

ہر عاقل جانتا ہے کہ مژدہ دینا بے سماع محال، اور صحابی مخاطب نے ارشاد اقدس کو معنٰی حقیقی پر حمل کیا، ولہٰذا عمر بھر اس پر عمل فرمایا فتبصر ،

حدیث (٥٨): ابن ابی الدنیا کتاب القبور میں امیرالمؤمنین عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی :

انہ مربالبقیع فقال السلام علیکم یا اھل القبور اخبار ما عندنا ان نساء کم قد تزوجن و دیارکم قد سکنت واموالکم قد فرقت فاجابہ ھا تف یاعمر ابن الخطاب اخبار ماعندنا ان ما قدمناہ فقد وجدناہ وما انفقنا فقد ربحناہ وما خلفناہ فقد

یعنی ایك بار امیر المومنین عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہ بقیع پر گزرے اہل قبور پر سلام کرکے فرمایا: ہمارے پاس کی خبریں یہ ہیں کہ تمھاری عورتوں نے نکاح کرلیے اور تمھارے گھروں میں اور لوگ بسے، تمھارے مال تقسیم ہوگئے۔ اس پر کسی نے جواب دیا: اے عمر بن الخطاب! ہمارے پاس کی خبریں یہ ہیں کہ ہم نے جو اعمال کئے تھے یہاں پائے اور

 

عــــہ فائدہ: یہ حدیثیں طبرانی نے معجم الکبیر میں سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کی ۱۲ منہ (م)


 

 



[1] سنن ابن ماجہ باب ماجاء فی زیارۃ القبور المشرکین ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص ١١٤

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن