30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ولایجیب ثم یقول یا فلان بن فلانۃ فانہ یستوی قاعدا ثم یقول یا فلان بن فلانۃ فانہ یقول ارشد نا رحمك اﷲ ولکن لاتشعرون، فلیقل ذکر ماخرجت علیہ من الدنیا شھادۃ ان لا الہ الا اﷲ وان محمدا عبدہ ورسولہ وانك رضیت باﷲ ربّاوباالاسلام دینا وبمحمد نبیا وبالقران اماما فان منکرا و نکیرا یاخذ کل و احد منھما بید صاحبہ ویقول ان انطلق بنا مانقعد عند من قدلقن حجتہ [1] ۔ الحدیث |
اور جواب نہ دے گا دوبارہ پھر یوں ہی ندا کرے وہ سیدھا ہوبیھٹے گا سہ بارہ پھر اسی طرح آواز دے اب وہ جواب دے گا کہ ہمیں ارشاد کہ اﷲ تجھ پر رحم کرے مگر تمہیں اس کےجواب کی خبر نہیں ہوتی اس وقت کہے یاد کر وہ بات جس پر توں دنیا سے نکلا تھا گواہی اس کی کہ اﷲ کے سوا ء کوئی سچا معبود نہیں اور محمد صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں اور یہ کہ توں نے پسند کیا اﷲ تعالی کو پروردگار اور اسلام کو دین اور محمد صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کو نبی اور قرآن کو پیشوا منکر و نکیر ہر ایك دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر کہے گے چلو ہم کیا بھیٹے اس کے پاس جسے لوگ اس کی حجت سکھا چکے ۔ |
فائدہ: امام ابن الصلاح وغیرہ محدثین اس حدیث کی نسبت فرماتے ہیں:
|
اعتدت بشواہد وبعمل اھل الشام قدیما [2] نقلہ العلامۃ ابن امیر الحاج فی الحلیۃ |
یعنی اس کو دو وجہ سے قوت ہے ایك تو حدیث اس کی موید ، دوسرے زمانہ صلف سے علماء شام اس پر عمل کرتے آئے ( علامہ ابن امیر الحاج نے اسے حلیہ میں نقل کیا ۔ ت) |
اسی طرح امام نقاد الحدیث ضیائی مقدسی و امام خاتم الحفاظ حافظ الشان ، ابو الفضل احمد بن حجر عسقلانی نے اس کی تقویت اور امام شمس الدین سخاوی نے اس کی تقریر فرمائی اور اس باب میں خاص ایك رسالہ تالیف فرمایا ، اور امام احمد رضی اﷲ عنہ نے اس پر عمل کرنا علماء شام سے نقل فرمایا ، اور امام ابوبکر ابن العربی نے اھل مدینہ اور بعض دیگر علماء میں اھل قرطبہ وغیرہ سے اس کا عمل نقل کیا میں کہتا ہوں یہ عمل زمانہ صحابہ وتابعین سے ہے حضرت ابو امامہ صحابی رضی اﷲ تعالی عنہ نے خد اپنے لئے تلقین کی وصیت فرمائی [3]۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع