دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

مرقاۃ و لمعات و اشعۃ اللمعات شروح مشکوۃ مدارج النبوہ وغیرہ صدہا تصانیف علماء میں طے ہوچکی ہیں ۔ جن کی تفصیل موجب ، تطویل ۔ مولوی صاحب اگر امور طے شدہ کی طرف پھر رجعت کریں تو ذرا کتب مذکورہ پر نظر کرکے تقریر وہ فرمائی جائے جس میں ان کی تنقیحات جلیلہ سے عہدہ برآئی سمجھ لیں ، اس کے بعد ان شاء اﷲ فقیر بھی وہ شوارق ساطعہ و بوارق لامعہ حاضر کرے گا جو اس وقت میرے پیش نظر جولانیوں پر ہے ، اور شاید ان میں سے چند حروف مقصد سوم میں استطرادًا مسکور ہوں وباﷲ التوفیق ۔

حدیث (۵۲): ابو الشیخ عبید بن مرزوق سے راوی :

کانت امرأۃ تقم المسجد فماتت ولم یعلم بھا النبی صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم فمر علی قبرھا فقال ما ھذا القبر قالوا ام محجن ، قال التی کانت تقم المسجد قالوا نعم فصف الناس فصلی علیھا ثم قال ای العمل وجدت افضل قالوا یارسو ل اﷲ اتسمع قال ما انتم باسمع منھا فذکر انھا اجابتہ ان اقم المسجد [1] ۔

یعنی ایك بی بی مسجد میں جھاڑو دیا کرتی تھی ان کا انتقال ہوگیا۔ نبی صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کو کسی نے خبر دی حضور ان کی قبر پر گذرے ۔ دریافت فرمایا یہ قبر کیسی ہے ؟ لوگوں نے عرض کی : ام محجن کی ۔ فرمایا وہ ہی جو مسجد میں جھاڑو دیا کرتی تھی عرض کی ہاں ۔ حضور نے صف باندھ کر نماز پڑھائی پھر ان بی بی کی طرف خطاب کرکے فرمایا توں نے کون سا عمل افضل پایا صحابہ نے عرض کیا یار سول اﷲ ! کیا وہ سنتی ہے ؟ فرمایا کچھ تم اس سے زیادہ نہیں سنتے پھر فرمایا اس نے جواب دیا کہ مسجد میں جھاڑو دینی ۔

حدیث ( ۵۳): طبرانی معجم کبیر و کتاب الدعاء میں اور ابن مندہ اور امام ضیائی مقدسی کتاب الاحکام اور ابراہیم حربی کتاب اتباع الاموات اور ابوبکر علماء الخلال کتاب الشافی اور ابن زہیرہ وصایا العلماء عند الموت اور ابن شاہین کتاب ذکر الاموت ویگر علماء محدثین اپنی تصانیف حدیثیہ میں حضرت ابو امامہ باہلی رضی اﷲ تعالے عنہ سے راوی ، رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم فرماتے ہیں :

اذا مات احد من اخوانکم فسویتم التراب علی قبرہ فلیقم احدکم علی راس قبرہ ثم لیقل یافلان بن فلانۃ فانہ یسمعہ

جب تمہارا کوئی مسلمان بھائی مرے اور اس کی قبر پر مٹی برابر کر چکو تم میں سے کوئی اس کے سرہانے کھڑا ہو اور فلاں بن فلانہ عــــہ کہہ کر پکارے بیشك وہ سنے گا

 

عــــہ: یعنی اسے اس کی ماں کی طرف نسبت کرکے مثلا اے زید بن ہندہ ، اور اگر ماں کانام نہ معلوم ہو تو بن حوا کہے کہ وہ سب کی ماں ہیں ۔ خود اسی حدیث میں نبی صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم سے یہ معنی مروی ۱۲منہ


 

 



[1] شرح الصدور بحوالہ ابو شیخ باب معرفۃ المیت من یغسلہ خلافت اکیڈمی سوات ص ۴۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن