30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
طبرانی کو علامہ مناوی نے تیسیر میں کہا: رجالہ ثقات [1](اس کے رجال ثقہ ہیں۔ ت)
حدیث (٤٣): ابن ابی شیبہ نے اپنے مصنف اور ابنِ حبان نے صحیح مسمی بالتقاسیم والانواع اور حاکم نیشاپوری نے الصحیح المستدرك علی البخاری ومسلم اور بغوی نے شرح السنہ اور طبرانی نے معجم اوسط اور ہنادنے کتاب الزہد اور سعیدبن السکن نے اپنی سنن اور ابن جریر وابن منذر وابن مردویہ وبیہقی نے اپنی اپنی تصانیف میں ابو ہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کی، حضور سیدعالم ـ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:
|
والذی نفسی بیدہ ان المیّت اذا وضع فی قبرہ انہ لیسمع خفق نعالھم حین یولون عنہ [2]۔ |
قسم اس کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے جب مردہ قبرمیں رکھا جاتا ہے کفش پائے مردم کی آوازسنتاہے جب اس کے پاس سے پلٹتے ہیں۔ |
حدیث (٤٤): جویبر نے اپنی تفسیر میں عبد اﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے ایك حدیث طویل روایت کی جس میں ہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:
|
فانہ یسمع خفق نعالھم ونقض ایدیکم اذا ولیتم عنہ مدبرین [3]۔ |
بیشك وہ یقینا تمھارے جوتوں کی پہچل اور ہاتھ جھاڑنے کی آواز سنتا ہے جب تم اس کی طرف سے پیٹھ پھیر کر چلتے ہو۔ |
حدیث (۴۵): طبرانی و ابن مردویہ ایك حدیث طویل میں ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے بسندحسن راوی:
|
قال شھد نا جنازۃ مع رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی وسلم فلما فرغ من دفنھا وانصرف الناس قال انہ الان یسمع خفق نعالکم [4]۔ الحدیث |
فرمایا: ہم ایك جنازہ میں حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے ہمراہ رکاب حاضر تھے۔ جب اس کے دفن سے فارغ ہوئے اور لوگ پلٹے حضور نے ارشاد فرمایا: اب وہ تمھاری جوتیوں کی آواز سن رہا ہے۔ |
فائدہ جلیلہ: چالیس٤٠ سے پینتالیس تك جو چھ حدیثیں مذکور ہوئیں پہلے ہی لاجواب ٹھہر چکی ہیں، آج تك کوئی جواب معقول ان سے نہ ملا نہ ملے۔ غایت سعی ان کی طرف سے یہ ہے کہ سماع مذکور کو اول
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع