دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

ساتھ دولڑکو ں کے سوا کو ئی نہ تھا جو میری سواری کا جانور تھامے تھے۔ میں نے مزارات پر سلام کیا، جواب سنا، اور آواز ائی: واﷲ انا نعرفکم کمایعرف بعضنابعضا خدا کی قسم تم لوگوں کو ایسا پہچانتے ہیں جیسے آپس میں ایك دوسرے کو میرے بدن پر بال کھڑے ہوگئے۔ سوار ہوئی اور واپس آئی۔[1]

روایت دوم مناسب او: امام بیہقی نے ہاشم بن محمد عمری سے روایت کی: مجھے میرے باپ مدینہ سے زیارت قبور اُحد کو لے گئے، جمعہ کا روز تھا، صبح ہوچکی تھی، آفتاب نہ نکلا تھا، میں اپنے باپ کے پیچھے تھا، جب مقابر کے پاس پہنچے انھوں نے بآواز کہا: سلامٌ علیکم بماصبر تم فنعم عقبی الدار۔ جو اب آیا: وعلیکم السلام یا ابا عبد اﷲ۔ باپ نے میری طرف مڑ کر دیکھا اور کہا کہ اے میرے بیٹے! تو نے جواب دیا؟ میں نے کہا: نہ۔ انھوں نے میر اہاتھ پکڑ کر اپنی داہنی طرف کرلیا اور کلام مذکور کا اعادہ کیا ، دوبارہ ویسا ہی جواب ملا، سہ بارہ کیا پھر وہی جواب ہوا۔ میرے باپ اﷲ تعالٰی کے حضور سجدہ شکر میں گر پڑے[2]۔

روایت سوم: ابن ابی الدنیا اور بیہقی دلائل میں انھیں عطاف مخزومی کی خالہ سے راوی: ایك دن میں نے قبر سیدنا حمزہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے پاس نماز پڑھی، اس وقت جنگل بھر میں کسی آدمی کا نام ونشان نہ تھا۔ بعد نماز مزار مطہر پر سلام کیا۔ جواب آیا اور اس کے ساتھ یہ فرمایا:

من یخرج من تحت القبر ا عرفہ کما اعرف ان اﷲ خلقنی وکما اعرف اللیل والنھار [3]۔

جو میری قبر کے نیچے سے گزرتا ہے میں اسے پہچانتا ہوں جیسا یہ پہچانتاہوں کہ اﷲ تعالٰی نے مجھے پیدا کیا ہے اور جس طرح رات اور دن کو پہچانتا ہوں۔

حدیث (۳۹):  ابن ابی الدنیا اور بیہقی شعب الایمان میں حضرت محمد بن واسع عــــہ سے راوی:

قال بلغنی ان الموتٰی یعلمون بزوار ھم یوم الجمعۃ ویوما قبلہ ویوما بعدہ [4]۔

مجھے حدیث پہنچی ہے کہ مردے اپنے زائروں کو جانتے ہیں جمعہ کے دن اور ایك دن اس سے پہلے اور ایك دن اس سے بعد۔

 

عــــہ: یہ تابعی ہیں، ثقہ ، عابد، عارف باﷲ، کثیر المناقب، رجال صحاح ستہ سے، الاالطرفین ١٢ منہ (م)


 

 



[1] المستدرك للحاکم کتاب المغازی دارالفکر بیروت ٣/٢٩

[2] دلائل النبوۃ باب قول اﷲ لاتحسین الذین دارالکتب العربیہ بیروت ٣/٣٠٩

[3] دلائل النبوۃ باب قول اﷲ لاتحسین الذین دارالکتب العربیہ بیروت ٣/٣٠٨

[4] شعب الایمان حدیث ٩٣٠١ دارالکتب العربیہ بیروت ٧/١٨

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن