30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
واذا مربقبر لا یعرفہ فسلم علیہ ردعلیہ السّلام [1]۔ |
اور اسے پہچانتا ہے، اورجب ایسی قبر پر گزرتا جس سے جان پہچان نہ تھی اور سلام کرتاہے میّت اسے جواب سلام دیتا ہے عــــہ ۔ |
حدیث (٣٥): امام عقیلی ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی:
|
قال قال ابوزرین یا رسول اﷲ ان طریقی علی الموتٰی فھل من کلام اتکلم بہ اذا مررت علیھم؟ قال قل السلام علیکم یا اھل القبور من المسلمین والمؤمنین انتم لنا سلفا ونحن لکم تبع تبعا وانا ان شاء اﷲ بکم لاحقون قال ابوزرین یا رسول اﷲ یسمعون قال یسمعون ولکن لایستطیعون ان یجیبوا [2]۔ |
یعنی ابو زرین رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے عرض کی یا رسول اﷲ ! میرا راستہ مقابر پر ہے۔ کوئی کلام ایسا ہے کہ جب ان پر گزروں کہا کروں، فرمایا: یوں کہہ سلام تم پر اے قبر والو! اہل اسلام اور اہل ایمان سے تم پر ہمارے آگے ہو ااورہم تمھارے پیچھے ، اورہم ان شاء اﷲ تعالٰی تم سے ملنے والے ہیں، ابوزرین رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے عرض کی یارسول اﷲ ! کیا مردے سنتے ہیں؟ فرمایا سنتے ہیں مگر جواب نہیں دے سکتے۔ |
تنبیہ نبیہ: امام جلال الدین سیوطی شرح الصدور میں اس حدیث کے نیچے فرماتے ہیں :
|
ای جوابًا یسمعہ الحی والا فھم یردون حیث لایسمع [3]۔ |
یعنی حدیث کی یہ مراد ہے کہ مردے ایسا جواب نہیں دیتے جو زندے سن لیں ورنہ وہ ایسا جواب تو دیتے ہیں جو ہمارے سننے میں نہیں آتا۔ |
اقول: یہ معنی خود اسی فصل کی دو حدیث سابق سے واضح کہ ان میں تصریحًا فرمایا مُردے جواب سلام دیتے ہیں، اور اس کی نظیر وہ ہے جو حدیث ١٥میں بکر بن عبداﷲ مزنی سے گزرا کہ روح سب کچھ دیکھتی ہے مگر
|
عــــہ: سمہودی گوید کہ احادیث درینمعنی بسیار است وایں معنی درآحادست وعموم مومنین متحقق ١٢ منہ (م) |
علامہ سمہودی فرماتے ہیں اس معنی میں احادیث بہت ہیں اور یہ معنی ہونا خود ہی ثابت ہے افراد اُمت اورعام مومنین میں متحقق ہے۔ (ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع