30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
فی حیاتہ [1]۔ |
اسے تکلیف پہنچائی۔ |
حدیث (٣١): سعید بن منصور اپنے سنن میں راوی، کسی نے اس جناب سے قبر پر پاؤں رکھنے کا مسئلہ پوچھا ، فرمایا:
|
کما اکرہ اذی المومن فی حیاتہ فانی اکرہ اذاہ بعد موتہ [2]۔ |
مجھے جس طرح مسلمان زندہ کی ایذا ناپسند ہے یونہی مُردہ کی۔ |
حدیث (۳۲): طبرانی عبدالرحمن بن علابن لجلاج سے ان کے والد علا(عہ) ر حمۃ اﷲ تعالٰی علیہ نے ان سے فرمایا:
|
یابنی اذا وضعتنی فی لحدی فقل بسم اﷲ وعلی ملۃ رسول ثم شن لی التراب شناثم اقرأعند راسی بفاتحہ القبرۃ وخاتمہا فانی سمعت رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یقول ذلک۔[3] |
اے میرے بیٹے!ٍجب مجھے لحدمیں رکھے بسم اﷲ وعلی ملتہ رسول اﷲ کہنا۔ پھر مجھ پر آہستہ آہستہ مٹی ڈالنا، پھر میرے سرہانے سورہ بقرہ کا شروع یعنی مفلحون تك اور خاتمہ یعنی اٰمن الرسول سے پڑھنا کہ میں نے سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا۔ |
اور حضرت عمر وبن عاص رضی اﷲ تعالٰی عنہ کا ارشاد صحیح مسلم سے ابھی گزرا کہ مجھ پر مٹی تھم تھم کر بہ نرمی ڈالنا، شیخ محقق عبدالحق محدث دہلوی رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ وترجمہ مشکوٰۃ میں ا س حدیث کے نیچے لکھتے ہیں:
|
چہ می دفن کنید مراپس بنرمی وبسہولت بیندا زید برمن خاك رایعنی اندك اندك زید واین اشارت است بآں کہ میّت احساس می کند ودروناك می شود بانچہ دردناك مے شود بآن زندہ [4]۔ |
جب مجھے دفن کرنا مجھ پر مٹی نرمی وسہولت سے یعنی ذرا ذرا کرکے ڈالنا، یہ اشارہ ہے اس بات کا کہ مردے کو احساس ہوتاہے اور جس چیز سے زندہ کو تکلیف ہوتی ہے ا سے بھی ہوتی ہے۔ |
عــــہ : تابعی ثقہ ہیں اور ان کے بیٹے عبدالرحمان تبع تابعین مقبول الروایۃ سے دونوں صاحب رجال جامع الترمذی میں ہیں ۱۲منہ (م)
[1] المصنف لابن ابی شیبہ کتاب الجنائز ادارۃ القرآن والعلوم الاسلامیہ کراچی ٣/٣٦٧
[2] شرح الصدو ر بحوالہ سنن سعید بن منصور باب تاذی المیّت خلافت اکیڈمی سوات ص١٢٦
[3] مجمع الزوائد بحوالہ طبرانی باب مایقول عند ادخال المیّت قبر دارالکتب العربی بیروت ٣/٤٤
[4] اشعۃ اللمعات کتاب الجنائز باب دفن المیّت مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۱/۶۹۷
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع