دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

خدا کی قسم اگر تیری طرح دو رکعتیں میں بھی پڑھ سکتا مجھے تمام دنیا سے زیادہ عزیز ہوتا [1]۔

روایت سوم: حافظ بن مندہ امام قاسم عــــہ بن مخیمرہ رحمہ اﷲ تعالٰی سے راوی :

 اگرمیں تپائی ہوئی بھال پر پاؤں رکھوں کہ میرے قدم سے پار ہوجائے تو یہ مجھے زیادہ پسند ہے ا س سے کہ کسی قبر پر پاؤں رکھوں، پھر فرمایا : ایك شخص نے قبر پر پاؤں رکھا جاگتے میں سُنا الیك عنی یا رجل ولاتؤذنی [2]اسے شخص! الگ ہٹ مجھے ایذا نہ دے۔

حدیث (٢٦): امام مالك واحمد وابوداؤد وابن ماجہ وعبدالرزاق وسعید بن منصور وابن حبان ودارقطنی اُم المومنین صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے راوی، سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا: واللفظ لا حمد کسر عظم المیّت واذاہ ککسرہ حیا [3]مردے کی ہڈی توڑنی اور اسے ایذا دینی ایسی ہے جیسی زندہ کی ہڈی توڑنی۔بعض روایات دارقطنی میں لفظ فی الالم [4] اور زائد درد پہنچنے میں زندہ ومردہ برابر ہیں، ذکرہ فی مقا صد الحسنۃ (اسے مقاصد حسنہ میں ذکر کیا گیا۔ ت) ____ مقصد سوم میں ا س کے متعلق امام ابوعمر کا قول آئے گا۔

حدیث (٢٧): دیلمی و ا بن مندہ ام المومنین ام سلمہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے راوی، سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:

احسنوا الکفن ولاتؤذو اموتاکم بعویل ولا بتاخیر وصیۃ ولا بقطعیۃ وعجلوا قضاء دینہ، واعدلو عن جیران السوء [5]۔

کفن اچھادو اور اپنی میّت کو چلا کر رونے یا اس کی وصیت میں دیر لگانے یا قطع رحم کرنے سے ایذا نہ پہنچا اور اس کا قرض جلد ادا کرو اور برے ہمسایہ سے الگ رکھو،یعنی قبور کفار واہل بدعت وفسق کے پاس فن نہ کرو۔

 

عــــہ: تابعی، ثقہ فاضل رواۃ صحاح ستہ سے غیرانہ عندخ فی التعلیقات (البتہ امام بخاری نے تعلیقات میں اس کا ذکر کیا ہے۔


 

 



[1] شرح الصدو ر بحوالہ بیہقی فی دلائل النبوۃ باب زیارۃ القبور خلافت اکیڈمی سوات ص۸۹

[2] شرح الصدو ر بحوال ابن مندہ باب تأذیہ بسائر وجوہ الاذٰی خلافت اکیڈمی سوات ص١٢٦

[3] مسند احمد بن حنبل مرویات حضرت عائشہ دارالفکر بیروت ٦/١٠٥

[4] المقاصد الحسنہ حدیث ٨٠١ دارالکتب العلمیۃ بیروت ص٢١٦

[5] الفردوس بماثور الخطاب حدیث ٨٠١ دارالکتب العلمیۃ بیروت ۱/٩٨

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن