30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حدیث (١٣): وہی عمر وبن دینار عــــہ۱ رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ سے راوی:
|
مامن المیّت یموت الاّ وھو یعلم مایکون فی اھلہ بعدہ وانھم یغسلونہ ویکفونہ وانہ لینظر الیھم [1]۔ |
ہر مردہ جانتا ہے کہ اس کے بعد اس کے گھر والوں میں کیا ہورہا ہے لوگ اسے نہلاتے ہیں کفناتے ہیں اور وہ انھیں دیکھتا جاتا ہے۔ |
حدیث (١٤): ابو نعیم انہیں سے راوی:
|
مامن میّت یموت الاروحہ فی ید ملك ینظر الی جسدہ کیف یغسل وکیف یکفن وکیف یمشی بہ ویقال لہ وھو علٰی سریرہ اسمع ثناء الناس علیك [2]۔ |
ہر مردے کی روح ایك فرشتے کے ہاتھ میں ہوتی ہے کہ اپنے بدن کو دیکھتی جاتی ہے کیونکرغسل دیتے ہیں، کس طرح کفن پہناتے ہیں، کیسے لے کر چلتے ہیں اور وہ جنازے پر ہوتا ہے کہ فرشتہ اس سے کہتا ہے سن تیرے حق میں بھلا یا بُرا کیا کہتے ہیں۔ |
حدیث (١٥): امام ابوبکر عبداﷲ بن محمد بن عبید ابن ابی الدنیا کہ امام ابن ماجہ صاحب سنن کے استاد ہیں امام اجل بکر عــــہ۲ بن عبداﷲ مزنی رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ سے راوی کہ انھوں نے فرمایا:
|
بلغنی انہ مامن میّت یموت الاوروح فی ید ملك الموت فھم یغسلونہ ویکفنونہ وھو یرٰی مایصنع اھلہ فلم یقدر علی الکلام لینھا ھم عن الرنۃ والعویل [3]۔ |
مجھے حدیث پہنچی کہ جو شخص مرتا ہے اس کی روح ملك الموت کے ہاتھ میں ہوتی ہے، لوگ اسے غسل وکفن دیتے ہیں اور وہ دکھتا ہے کہ اس کے گھر والے کیا کرتے ہیں، وہ ان سے بول نہیں سکتا کہ انھیں شور وفریاد سے منع کرے۔ |
اقول: اس نہ بولنے کی تحقیق زیر حدیث ٣٥ مذکور ہوگی، ان شاء اﷲ تعالٰی۔
عــــہ۱: یہ بھی تابعی جلیل ثقہ ثبت ہیں علماء مکہ معظمہ ورجال صحاح ستہ سے ١٢ منہ (م)
عــــہ۲: تابعی جلیل ثقہ ثبت ہیں رواۃ صحاح ستہ سے ١٢ منہ سلمہ ربہ (م)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع