30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حدیث (١٠): ابن ابی شیبہ استادِ بخاری ومسلم اپنے مصنف میں سیدنا ابوہرہ عــــہ۱ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی کہ انھوں نے فرمایا:
|
لا یقبض المومن حتٰی یری البشرٰی فاذا قبض نادی فلیس فی الدار دابۃ صغیرۃ ولاکبیرۃ الاﷲ وھی تسمع صوتہ الاّ الثقلین الجن والانس، تعجلو ابی الٰی ارحم الراحمین فاذا وضع علٰی سریرہ قال ما ا بطاء ماتمشون [1]۔الحدیث |
مسلمانوں کی روح نہیں نکلتی جب تك بشارت نہ دیکھ لے۔ پھر جب نکل چکتی ہے تو ایسی آواز میں جسے انس وجن کے سوا گھر کا ہر چھوٹا بڑا جانور سنتا ہے۔ ندا کرتی ہے مجھے لے چلو ارحم الراحمین کی طرف، پھر جب جنازے پر رکھتے ہیں کہتی ہے کتنی دیر لگارہے ہو چلنے میں۔ الحدیث۔ |
حدیث (١١): امام احمد کتاب الزہد میں ام الدرداء عــــہ۲ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی کہ فرماتیں:
|
ان المیّت اذا وضع عی سریرہ فانہ ینادی یااھلاہ ویاجیراناہ ویا حملۃ سریراہ لاتغرنکم الدنیا کما غرتنی ٢[2]الحدیث۔ |
بیشك مردہ جب چا رپائی پر رکھا جاتاہے پکارتا ہے اے گھروالو، اے ہمسایوں، اے جنازہ اٹھانے والو! دیکھو دنیا تمھیں دھوکا نہ دے جیسا مجھے دیا۔ |
حدیث (١٢): ابن ابی الدنیا امام مجاہد عــــہ۳ رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ سے راوی:
|
اذامات المیّت فملك قابض نفسہ فما من شیئ الا وھویراہ عند غسلہ وعند حملہ حتی یوصلہ الٰی قبرہ [3]۔ |
جب مردہ مرتا ہے ایك فرشتہ اس کی روح ہاتھ میں لیے رہتا ہے، نہلاتے اٹھاتے وقت جو کچھ ہوتا ہے وہ سب دیکھتا جاتاہے یہاں تك کہ فرشتہ اسے قبر تك پہنچا دیتا ہے۔ |
عــــہ۱: صحابی، جلیل القدرر فیع الذکر ہیں جن کی عام شہرت ان کی تعریف سے مغنی ١٢ منہ (م)
عــــہ۲: یہ دو خاتونو ں کی کنیت ہے دونوں حضرت ابودرداء صحابی رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی بیبیاں ہیں، پہلی کبرٰی کہ صحابیہ ہیں خیرہ نام،دوسری صغرٰی تابعیہ ثقہ فقیہ مجتہدہ رواۃ صیاح ستہ سے ہجمیہ نام رضی اﷲ تعالٰی عنہا ۱۲ منہ (م)
عــــہ۳: تابعی جلیل الشان امام مجتہد مفسر ثقہ علماء مکہ معظمہ واجلہ تلامذہ عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے سب صحاح میں ان سے روایت ہے ١٢ منہ (م)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع