دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

اﷲ تعالٰی جسد اکاحسن جسد ثم یقال لروحہ ادخلی فیہ فینظر الٰی جسدہ الا ول مایفعل بہ ویتکلم فیظن انھم یسمعون کلامہ وینظر الیھم فیظن انھم یرونہ حتی یاتیہ ارواجہ یعنی من الحور العین فیذھبن بہ [1]۔

یعنی اجسامِ مثالیہ سے اتر تاہے اور اس کی روح کو کہتے ہیں اس میں داخل ہو، پس وہ اپنے بدن کو دیکھتا ہے کہ لوگ اس کے ساتھ کیا کرتے ہیں اور کلام کرتا ہے اور اپنے ذہن میں سمجھتاہے کہ لوگ اس کی باتیں سن رہے ہیں، اور آپ جو انھیں دیکھتا ہے تو یہ گمان کرتا ہے کہ لوگ بھی اسے دیکھ رہے ہیں یہاں تك کہ حور عین میں سے اس کی بیبیاں آکر اسے لے جاتی ہیں (ت)

حدیث (٩): ابن ابی الدنیا وبہیقی سعید بن مسیب سے راوی:

ان سلمان الفارسی وعبداﷲ بن سلام التقیا فقال احدھما لصاحبہ ان لقیت ربك قبلی فاخبرنی فی ماذا لقیت، فقال اوتلقی الاحیاء الاموات، قال نعم اماالمومنون فان رواحہ فی الجنۃ وھی تذھب حیث شاءت [2] ۔

سلمان فارسی وعبداﷲ بن سلام رضی اﷲ تعالٰی عنہما ملے، ایك صاحب نے دوسرے سے فرمایا: اگر آپ مجھ سے پہلے انتقال کریں تو مجھے خبر دیں کہ وہاں کیا پیش آیا، دوسرے صاحب نے پوچھا کہ کیا زندے اور مردے بھی آپس میں ملتے ہیں؟ فرمایا: ہاں مسلمانوں کی روحیں توجنت میں ہوتی ہیں اور انھیں اختیار ہوتا ہیے جہاں چاہے جائیں۔

مغیرہ بن عبدالرحمان کی روایت میں تصریح آئی کہ یہ ارشاد فرمانے والے حضرت سلمان عہ فارسی تھے رضی اﷲ تعالٰی عنہ ۔ سعید بن منصور اپنے سُنن اور ابن جریرطبری کتاب الادب میں ان سے راوی:

قال لقی سلمان الفارسی عبداﷲ بن سلام فقال لہ ان مت قبلی فاخبرنی بما تلقی، وان مت قبلك اخبرتك الحدیث [3]۔

یعنی سلمان فارسی نے عبداﷲبن سلام سے فرمایا: اگر تم مجھ سے پہلے مرو تو مجھ خبردینا کہ وہاں کیا پیش آیاا ور اگر میں تم سے پہلے مروں گا تومیں تمھیں خبردونگا۔

 

عــــہ:صحابی ،عظیم الشان الجلیل القدر صحابی ان چاروں میں سے جن کی طرف جنت مشتاق ہے ١٢ منہ سلمہ (م)

 



[1] شرح الصدور بحوالہ ابن مندہ باب مقرالارواح خلافت اکیڈمی سوات ص١٠٣

[2] شعب الایمان حدیث ١٣٥٥ دارالکتب العلمیہ بیروت ٢/١٢١

[3] شرح الصدو ر بحوالہ کتاب الادب لابن جریر خلافت اکیڈمی سوات ص٩٨

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن