دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

حدیث (٦): ابوالحسن بن البراء کتاب الروضہ میں بسند خود عبدا ﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی، سرور عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:

مامن میّت یموت الاوھو یعرف غاسلہ وینا شد حاملہ ان کان بُشّر بروح وریحان وجنۃ نعیم ان یجعلہ وان کان بشر بنزل من حمیم وتصلیۃ جحیم، ان یحبسہ [1]۔

ہر مردہ اپنے نہلانے والے کو پہچانتاا ور اٹھانے والے کو قسمیں دیتا ہے اگر اسے آسائش اور پھولوں اور ارام کے باغ کا مژدہ ملا، تو قسم دیتا ہے مجھے جلد لے چل، اور اگر آبِ گرم کی مہمانی اور بھڑکتی آگ میں جانے کی خبر ملتی ہے قسم دیتا ہے مجھے روك رکھ۔

حدیث (٧): ابن ابی الدنیا کتاب القبور میں حضرت امیر المومنین عمر فاروق اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی ، سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:

مامن میّت یوضع عیل سریرہ فیخطی بہ ثلٰچ خطوات الاتکلم بکلام یسمع من شاء اﷲ الاّ الثقلین الجن والانس یقول یا اخوتاہ ویاحملۃ نعشاہ لاتغر نکم الدنیا کما غرتنی ولا یلعبن بکم الزمان کما لعب بی خلفت ما ترکت لورثتی والدیان یوم القٰیمۃ یخاصمنی ویحاسبنی وانتم تشیعونی وتدعونی ٢[2]۔

جب مردے کو جنازہ پر رکھ کرتین قدم لے چلتے ہیں ایك کلام کرتاہے جسے سب سنتے ہیں، جنھیں خدا چاہے سوا جن وانس کے، کہتا ہے اے بھائیو! اے نعش اٹھانے والو! تمھیں دنیا وفریب نہ دے جیسا مجھے دیا اور تم سے نہ کھیلے جیسا مجھ سے کھیلی، اپنا تر کہ تو میں وارثوں کے لیے چھوڑ چلا اور بدلہ دینے ولاقیامت میں مجھ سے جھگڑے گا اور حساب لے گا۔ تم میرے ساتھ چل رہے اور اکیلا چھوڑ آؤ گے۔

حدیث (٨): ابن مندہ راوی، حِبّان بن ابی جبلہ عــــہنے فرمایا:

بلغنی ان رسول اﷲ صـلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم قال ان الشھید اذا استشھد انزل

مجھے حدیث پہنچی کہ سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا: شہید کے لیے جسم نہایت خوبصورت

 

عــــہ: یہ تابعی ثقہ ہیں رجال بخاری سے، کتاب الادب المفرد میں ١٢ منہ (م)


 

 



[1] شرح الصدور بحوالہ کتاب الروضۃ باب معرفۃ المیّت من یغسلہ خلافت اکیڈمی سوات ص٣٩

[2] شرح الصدور کتاب القبور لا بن ابی الدنیا باب معرفۃ المیّت من یغسلہ خلافت اکیڈمی سوات ص٤٠

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن