دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

اسی لیے علماء فرماتے ہیں دنیا کو برزخ سے وہی نسبت ہے جو رحمِ مادر کو دنیا سے۔ پھر برزخ کو آخرت سے یہی نسبت ہے جو دنیا کو برزخ سے ۔ اب اس سے برزخ ودنیا کے علوم و ادراك میں فرق سمجھ لیجئے، وہی نسبت چاہئے جو علم جنین کو علکم اہل دنیا سے، واقعی روح طائر ہے اور بدن قفس،ا ور علم پرواز، پنجرے میں پرند کی پَر فشانی، کتنی؟ ہاں، جب کھڑکی سے باہر آیا اس وقت اس کی جو لاناں قابل دید ہیں،

حدیث (٣): صحیح بخاری و صحیح مسلم میں ابو سعید خُدری رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے مروی، سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

اذا وصف الجنازہ واحتملھا الرجال علٰی اعناقھم، فان کانت صالحۃ قالت قد مونی وان کانت غیر صالحۃ قالت لاھلہا یا ویلھا ان تذھبو بھا بسمع صوتھا کل شیئ الا الانسان ولو سمع الانسان لصعق[1]۔

جب جنازہ رکھا جاتا ہے اور مرد اسے اپنی گردنوں پر اٹھا تے ہیں، اگر نیك ہوتا ہے کہتا ہے مجھے آگے بڑھاؤ، اور اگر بد ہوتاہے کہتا ہے ہائے خرابی اس کی کہاں لیے جاتے ہو، ہرشے اس کی آواز سنتی ہے مگر آدمی کہ وہ آدمی وہ سُنے تو بیہوش ہوجائے۔ (ت)

اقول: اگر چہ اہلسنت کا مسلك ہے کہ نصوص ہمیشہ ظاہر پر محمول ہوں گے۔ جب تك کہ اس میں محذور نہ ہو۔ لہذا ہم اس کلامِ جنازہ کو یوں بھی کلام حقیقی پر محمول کرتے ہیں، مگر بحمد اﷲ مصطفی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ان پچھلے لفظوں سے نص کر مفسر فرمادیا کہ ہر شے اس کی آواز سنتی ہے اب کسی طرح مجال تاویل وتشکیك باقی نہ رہی، وﷲ الحمد!

حدیث (٤): ابو داؤد طیالسی نے حضرت ابو ہریرہ رضی اﷲتعالٰی عنہ سے مرفوعًا روایت کیا: اذا وضع المیّت علٰی سریرہ [2]۔ الحدیث مانند حدیث ابوسعید رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

حدیث (٥): امام احمد وابن ابی الدنیا وطبرانی ومروزی وابن مندہ ابو سعید خدری رضی ا ﷲ تعالٰی عنہ سے راوی، سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:

ان المیّت یعرف من یغسلہ ویحملہ ومن یکفنہ ومن یدلیہ فی حفرتہ [3] ۔

بیشك مُردہ پہچانتا ہے اسے کو غسل دے اور جو اٹھائے اور جو کفن پہنائے او رجو قبر میں اتارے۔ (ت)

 


 

 



[1] صحیح البخاری باب قول المیّت وھو علی الجنازۃ قدیمی کتب خانہ کراچی ١/١٧٦

[2] مسند ابی داؤد الطیالسی حدیث ٢٣٣٦ دارالفکر بیروت ص٣٠٧

[3] مسند احمد بن حنبل مروی از ابو سعید خدری دارالفکر بیروت ٣/٣

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن