دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

مخالفت (٧): جب آپ کے نزدیك مانع ادراك حیلولت خاک۔ تو جب تك مٹی نہ دی ہو یا جہاں دفن ہے اس طرح کرتے ہوں کہ باہرکی آواز اندر جانے سے روك نہ ہو، جیسے علامہ ابن الحاج مدخل میں اہل مصر کا رواج بتاتے ہیں کہ اموات کی قبریں نہیں بناتے بلکہ تہ خانوں میں رکھ کر آتے ہیں اور ان کے لیے دروازوے ہوتے ہیں جب چاہو اندر جاؤ باہر آؤ۔ وہاں کے لیے حکم الٰہی ارشاد ہو۔ اگر ایسی جگہ کوئی یوں پکارے اور اموات سے دعا کرنے کو کہے تو قطعًا مشرك یا شائبہ وشبہہ شرك میں گرفتار ہوگا یا نہیں، متکلمین طائفہ تو ہر گز نہ مانیں گے آپ اپنے کلام کا لحاظ فرمائیں۔

مخالفت (٨): الحمد اﷲ کہ جناب کا طرز کلام اول سے آخرتك شاہد عدل کہ آیت کریمہ اِنَّکَ لَا تُسْمِعُ الْمَوْتٰی[1]کو نفی سماع سے کچھ علاقہ نہیں، نہ ہر گز اس سے یہ مفہوم۔ ورنہ کلام جناب کلام اﷲ کے صریح خلاف ہوگا۔

اوّلًا آیہ کریمہ یقینا عام، پس اگر اس سے نفی سماع مستفاد ہو توقطعًا سلب کلی پردلالت کرے گی ۔ پھر آپ ارشاد ربّانی کے خلاف بعض اموات کے لیے ایجاب کیونکر کہہ سکتے ہیں۔

ثانیًا اس تقدیر پر مفاد آیت یہ ہو گاکہ نفس موت منافی سماع ہے۔ نہ یہ کہ موتٰی کو اصل قوت حاصل اور عدم ادراك بوجہ حائل۔ پھر آپ کیونکر برخلاف قرآن حیلولت حجب پر بنائے کار رکھتے ہیں۔

لا جرم واضح ہوا کہ آیہ کریمہ کے صحیح معنی ذہن سامی میں ہیں اور آپ خوب سمجھ چکے ہیں کہ اس میں نفی سماع کا اصلًا ذکر نہیں کما ھوا الحق الناصع (جیسا کہ یہی حق خالص ہے۔ ت) اور عجب نہیں کہ اسی لیے آپ نے آیہ کریمہ کا ذکر نہ فرمایا، ورنہ اسی کے ہوتے بیگانہ باتوں کی کیا حاجت ہوتی۔ لہٰذا فقیر نے بھی اس بحث کو بشرطیکہ مولوی صاحب جواب میں اس کی طرف رجعت فرمائیں جو اب الجواب پرمحمول رکھا۔ واﷲ الموفق۔

مگر از انجا کہ مقام خالی نہ رہے بتو فیقہ تعالٰی بعض جوابوں کی طرف اشارہ کروں۔ فاقول وباﷲ استعین (میں تو کہتا ہوں اور خدا ہی سے مدد کا طالب ہوں۔ ت)

جواب اوّل: آیت کا صریح منطوق نفیِ اسماع ہے۔ نہ نفی سماع، پھرا سے محل نزاع سے کیا علاقہ۔ نظیر اس کی آیہ کریمہ اِنَّکَ لَا تَہۡدِیۡ مَنْ اَحْبَبْتَ [2]ہے۔ اسی لیے جس طرح وہاں فرمایا وَلٰکِنَّ اللہَ یَہۡدِیۡ مَنۡ یَّشَآءُ ۚ [3]یعنی لوگوں کا ہدایت پانانبی کی طرف سے نہیں خدا کی طرف سے ہے۔یو نہی یہاں بھی ارشاد ہوا:


 

 



[1] القرآن ٢٧ /٨٠

[2] القرآن ٢٨/٥٦

[3] القرآن ٢/٢٧٢

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن