30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جب وہ مکہ معظمہ جاتے تھے۔ ارشاد فرمایا:
|
لاتنسنا یا اخی من دعانك [1]۔ رواہ ابوداؤد عنہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
اے بھائی! اپنی دعا میں ہمیں نہ بھول جانا ( اسے ابوداؤد نے حضرت عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ (ت) |
احمد وابن ماجہ کی روایت میں ہے۔ فرمایا :
|
اشرکنا یا اخی فی صالح دعائك ولاتنسنا [2]۔ |
بھائی! اپنی نیك دعا میں ہمیں بھی شریك کرلینا اور بھول نہ جانا۔ |
(٢) حضور اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی عادت کریمہ تھی جب دفنِ میّت سے فارغ ہوتے تو قبر پر ٹھہر کر صحابہ کرام سے ارشاد فرماتے :
|
استغفر والاخیکم واسئلو الہ التثبیت فانہ الاٰن یسأل [3]۔ رواہ ابوداؤد والحاکم والبیھقی بسند حسن عن عثمان الغنی رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
اپنے بھائی کے لیے استغفار کرو اور اس کے ثابت رہنے کی دعا مانگو کہ اب اس سے سوال ہوگا (اسے ابوداؤد، حاکم اور بہیقی نے بسند حسن حضرت عثمان غنی رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ (ت) |
(۳) امام احمد عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ تعالی عنہماسے راوی سید عالم صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا :۔
|
اذالقیت الحاج فسلم علیہ وصافحہ ومرہ ان یستغفرلك قبل ان یدخل بیتہ فانہ مغفورلہ [4]۔ |
جب توا حاجی سے ملے سلام ومصافحہ کراورقبل اس کے کہ وہ اپنے گھرمیں جائے اپنی مغفرت کی دعااس سے منگواکہ وہ بخشاہواہے ۔ |
(۴) حضورالحضور نے اویس قرنی رضی اﷲ تعالٰی عنہ کا ذکر کرکے صحابہ رضی اﷲ تعالٰی عنہم کو حکم دیا:
|
فمن لقیہ منکم فلیامرہ فلیستغفرلہ ٥[5]۔ |
تم میں جو اسے پائے اپنے لیے اس سے دعائے بخشش |
[1] سنن ابی داؤد باب الدّعا آفتاب عالم پریس لاہور ١/٢١٠
[2] سنن ابن ماجہ باب فضل دعاء الحاج ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص٢١٣
[3] سنن ابی داؤد باب الاستغفار آفتاب علم پریس لاہور ٢/١٠٣
[4] مسند احمد بن حنبل مروی از عبداﷲ ابن عمر دارالفکر بیروت ٢/٦٩
[5] صحیح مسلم فضائل اویس قرنی قدیمی کتب خانہ کراچی ٢/٣١١
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع